انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 183

انوار العلوم جلدے ١٨٣ تحریک شد هی ملکانا ہو گئی تو اس کے یہ معنے ہوں گے کہ کام کرنے کی روح مرگئی ہے اور دل اسلام سے بیزار ہو چکے ہیں۔ میں نے اپنی سکیم کی تفصیلات کو طے کرنے کے لئے اور وقت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے چودھری فتح محمد صاحب ایم اے ناظر تالیف و اشاعت کو جو خود راجپوت ہیں اور کئی سال تک فتح انگلستان میں تبلیغ کا کام کر چکے ہیں اور اس وقت اشاعت اسلام کے صیغہ میں میرے سیکرٹری ہیں۔ ان علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ ان کی رپورٹ پر ہم تو انشاء اللہ اپنے رنگ میں کام شروع کر دیں گے پھر ذمہ داری دوسرے لوگوں پر ہوگی کیونکہ اس کام کو جب تک منتظم صورت میں نہ کیا گیا جلدی اور وسیع نتائج پیدا نہ ہوں گے چونکہ اس کام کے متعلق بعض امور سر بر آوردہ لوگوں کے لئے پرائیویٹ چھٹی ایسے ہیں کہ ان کاعام طور پر ان عام شائع کر دینا تبلیغ کے راستہ میں روک ہو گا اس لئے میں نے ارادہ کیا ہے کہ ہر جماعت کے سر بر آو ر وہ لوگوں میں ایک پرائیویٹ چٹھی کے ذریعہ اس کام کی بعض تفاصیل کو پیش کروں جسے میں انشاء اللہ تعالی چند دنوں تک شائع کرنے کے قابل ہو سکوں گا۔ یہ چٹھی صرف ایسے لوگوں میں شائع کی جائے گی جو کسی جماعت پر اثر رکھتے ہیں اور جن کی نسبت یہ معلوم ہوا کہ دیانتداری سے اس بوجھ کے اٹھانے میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ آخر میں میں تمام ایڈیٹران اخبارات سے جن ایڈیٹران اخبارات سے درخواست کے پاس یہ اعلان پہنچے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس اعلان کو اپنے اخبار میں شائع کر دیں تاکہ تمام ان لوگوں کو جو اس کام سے دلچسپی رکھتے ہیں اطلاع ہو اور تا شاید خوابیدہ دلوں میں کوئی بیداری پیدا ہو ۔ ورنہ ہم تو حجت پوری کر ہی چکے ۔ واخر دَعُونَا إِنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ (مورخه ۹ - مارچ ۱۹۲۳ء) قادیان دار الامان ضلع گورداسپور (الفضل ۱۲- مارچ ۱۹۲۳ء)