انوارالعلوم (جلد 7) — Page 181
انوار العلوم جلدے تحریک شد می ماکانا ہو گا ورنہ ان کو ارتداد سے روکتے روکتے اور ہزاروں کو اسلام سے بدظن کر دیا جائے گا۔ ہندو اپنی پرانی کوششوں کے باوجود دس لاکھ روپیہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مسلمانوں کو نیا کام شروع کرنا ہے ان ۔ ، ان کے لئے ہیں لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے جس کا ایک ایک پیسہ اس تحریک اور اس کے متعلقہ کاموں پر خرچ ہونا چاہئے نہ یہ کہ جمع کرنے والوں کی جیبوں میں چلا جائے۔ میں اس کام میں اللہ تعالٰی کی ہم پچاس ہزار روپیہ اس کام کے لئے جمع کریں گے توفیق کے ماتحت ہر طرح کی مدد دینے کے لئے تیار ہوں۔ ہماری جماعت قلیل اور پھر کمزور ہے ۔ ہندوستان میں آٹھ کروڑ آدمی مسلمان کہلاتے ہیں۔ ہماری پانچ لاکھ کی جماعت سب کی سب ہندوستان میں ہی فرض کر لی جائے تب بھی ہماری جماعت کے حصہ میں ہیں لاکھ روپیہ کا ایک سو ساٹھواں حصہ آتا ہے یعنی تیراں ہزار روپیہ کے قریب۔ جب اس امر کو دیکھا جائے کہ کروڑ پتی تو الگ رہے ہماری جماعت میں ایک آدمی بھی لاکھ پتی نہیں ہے اور نہ کوئی والٹی ریاست ہے تو ہمارا حصہ تقسیم مال کو مد نظر رکھتے ہوئے صرف دو تین ہزار روپیہ بنتا ہے۔ پھر ہماری جماعت کی عورتیں اس وقت جرمنی میں مسجد بنانے اور وہاں تبلیغ اسلام کا کام جاری کرنے کے لئے پچاس ہزار روپیہ کی فکر میں ہیں اور تمہیں ہزار روپیہ اس کام کے لئے دے چکی ہیں پس اس وقت وہ چندہ میں حصہ نہ لے سکیں گی اور گویا ہماری نصف جماعت صرف حصہ لے سکے گی۔ مگر پھر بھی اس موقع کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی غریب جماعت کی طرف سے جو پہلے ہی چندوں کے بار کے نیچے دبی ہوئی ہے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر دوسرے لوگ بقیہ رقم مہیا کر لیں تو ہم پچاس ہزار روپیہ یعنی کل رقم کا چالیسواں حصہ انشاء اللہ اس کام کے لئے جمع کر دیں گے۔ میں سردست یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ روپیہ کس طرح خرچ کیا جائے گا کیونکہ یہ امر کل دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کے مشورہ کے بعد اور روپیہ کی حفاظت کے کامل اطمینان کے بعد طے پا سکتا ہے۔ مگر یہ وعدہ کرتا ہوں کہ فتنہ ارتداد کو روکنے کے لئے اور اسلام کی حفاظت و اشاعت کے لئے اس قدر رقم ہم لوگ انشاء اللہ جمع کریں گے ۔ و علاوہ ازیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ اللہ تعالی کے کے فضل اور اس ہم کس قدر مبلغ دیں گے کی توفیق کے ماتحت ہماری جماعت میں آدی تبلیغ کا کام کرنے کے لئے دے گی جن کے اخراجات وہ موعود رقم میں سے خود برداشت کرے گی اور اگر اس رقم سے زیادہ خرچ ہو گا تو بھی وہ خود اپنے مبلغوں کا کل خرچ ادا کرے گی۔ اور میں یہ بھی وعدہ کرتا