انوارالعلوم (جلد 7) — Page 130
انوار العلوم جلدے ١٣٠ تقاریر ثلاثه چھٹا فرقہ اہل قرآن کا ہے۔ یہ لوگ کہتے ہیں کہ رسول کا کام صرف ڈا کیئے کا کام ہے اس کی کیا حقیقت اس لئے وہ حدیث کو رد کر دیتے ہیں اور ہر بات قرآن کریم سے نکالتے ہیں اور اس وجہ سے کوئی نماز کی دو رکعت نکالتا ہے کوئی تین۔ سے کوئی دورکعت یہ موٹی موٹی باتیں فرقوں کے متعلق بیان کی ہیں اور اس میں اس پر میں بحث نہیں کروں گا کہ ہر فرقہ کے دلائل کس حد تک غلط ہیں یا صحیح ہیں۔ ساتواں فرقہ ۔ حقیقی اسلام احمدیت ہے۔ احمدیت کے متعلق سمجھنے والی یہ باتیں ہیں:۔ اول ۔ حضرت صاحب کا کیا دھوئی تھا پھر یہ کہ نبوت کا دھوئی تھایا نہیں ؟ اور یہ بھی کہ رسول اللہ ا کے بعد نبی آسکتا ہے یا نہیں؟ دوم۔ دعویٰ کے بعد یہ سوال آتا ہے کہ آپ کا دھوٹی مسیح موعود کا تھا۔ اس دھوئی کے ضمن میں یہ بات آئے گی کہ مسیح ابن مریم فوت ہو گیا ہے یا نہیں؟ اگر فوت ہو گیا ہے تو کیا کوئی مسیح اس امت میں آنے والا ہے ؟ اور اگر فوت نہیں ہوا تو کیا وہ مسیح ابن مریم آئے گا؟ اور اگر وہ آئے تو اس کی آمد کا اثر آنحضرت ﷺ کی نبوت پر کیا ہو گا؟ تیسری بات یہ کہ احمدیت کی کیا غرض ہے؟ کیا اس سلسلہ کی ضرورت تھی تو کیا وہ ضرورت احمدیت کے آنے سے پوری ہو گئی ؟ پھر حضرت صاحب کے متعلق یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اگر وہ نبی یا رسول تھے تو کیا ان میں وہ باتیں پائی جاتی ہیں جو خداتعالی کے نبیوں اور رسولوں میں ہوتی ہیں یا یہ کہو کہ جن معیاروں پر نبی یا رسول کی صداقت ثابت ہوتی ہے وہ بھی ان معیاروں پر پورے اترتے ہیں؟ اور یہ بھی کہ وہ معیار کیا ہیں ؟ پھر ایک علم ہے پیشگوئی کی حقیقت کے متعلق پیشگوئی کیا ہوتی ہے؟ انبیاء علیہم السلام کی پیشگوئیاں کسی قسم کی تھیں اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں کسی قسم کی ہیں ؟ پھر یہ بات بھی دیکھنی ہوگی کہ حضرت صاحب کی جماعت کا پہلے فرقوں سے کیا تعلق ہے؟ پھر نئے جھگڑوں میں یہ ہے کہ کیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت ہو گی یا خارجیوں کے طریق پر پارلیمنٹ ؟ آئندہ احمدیت کی ترقی کا کیا نظام ہے اور اس میں افراد کی کیا ذمہ داری ہے؟ آٹھواں فرقہ تصوف کا ہے۔ مختلف لوگوں نے اس کے مختلف معنے کئے ہیں۔ کسی نے صفائی قلب کے معنے کئے ہیں کسی نے کچھ ۔ عام طور پر یہ مراد لی جاتی ہے کہ جس سے صفائی قلب پر بحث