انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 98 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 98

انوار العلوم - جلدے ۹۸ نجات مقدرت کا الزام کہاں باقی رہا۔ مدارج کے اختلاف کا جو اثر عمل پر پڑتا ہے یا سمجھ پر پڑتا ہے اس کا خدا تعالی اندازہ کر کے ہی جزاء دیتا ہے۔ مقدرت کا فرق تب اعتراض بنتا کہ اگر فیصلہ خدا تعالیٰ نے جو ذرہ ذرہ کو جانتا ہے نہ کرنا ہوتا بلکہ انسانوں نے کرنا ہو تا جو بوجہ علم کی کمی کے صحیح موازنہ نہیں کر سکتے کہ کسی شخص کے کاموں میں کہاں تک اس کے حالات کا دخل ہے اور کہاں تک اس کے اپنے ارادہ کا دخل ہے۔ در حقیقت یہ اعتراض پیدا ہی اللہ تعالیٰ کی طاقتوں کے غلط اندازہ سے ہوا ہے اگر خدا تعالیٰ کی صفات کو مد نظر رکھا جاتا اور انسان کی طاقتوں پر اس کی طاقتوں کا خیال نہ کیا جاتا تو یہ دھوکا کبھی نہیں لگ سکتا تھا۔ پس یہ درست ہے کہ انسانوں کی حالتوں میں اختلاف ہے۔ ایک کمزور ایک طاقتور ایک اعلیٰ علمی قابلیتوں والا ایک موٹے دماغ کا ایک بہت سے سامان رکھتا ہے ۔ ایک تہی دست ہے ایک ایسے لوگوں میں پیدا ہوتا ہے جو ہدایت یافتہ ہیں ایک ایسا ہے جو گمراہوں میں پیدا ہوتا ہے لیکن ساتھ یہ بھی درست ہے کہ جس طرح ہمیں یہ بات معلوم ہے کہ مختلف لوگ مختلف حالات میں پیدا ہوتے ہیں یہ بات اس پیدا کرنے والے کو بھی معلوم ہے اور ہم سے بڑھ کر معلوم ہے اور پھر مزید برآں یہ بات ہے کہ وہ ان تمام اختلافوں اور ان کے اثر کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کس کو کس قدر اور کس قسم کا بدلہ دینا چاہئے ۔ پس یہ اعتراض کوئی اعتراض نہیں۔ اس امر کی مثالیں کہ ان طبعی روکوں کا جن کو انسان نے پیدا نہیں کیا لحاظ رکھ لیا جائے گا قرآن کریم اور احادیث سے بہت سی ملتی ہیں۔ ایک دوسری جگہ پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَسْتَوى الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِى الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَ انْفُسِهِمْ فَضَّلَ اللهُ الْمُجْهِدِينَ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ عَلَى الْقَعِدِينَ دَرَجَةً وَكُلًّا وَعَدَ اللهُ الْحُسْنَى وَفَضَّلَ اللهُ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ اَجْرًا عَظِيمًا - دَرَجَتِ مِنْهُ وَمَغْفِرَةً وَرَحْمَةً وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَحِيمًا ۵۴ مومنوں میں سے ایسے شخص جن کو کوئی طبعی روک نہیں اور باوجود اس کے گھروں میں بیٹھ رہتے ہیں اور وہ جو خدا تعالی کے راستہ میں مالوں اور جانوں کی قربانیاں کرتے ہیں برابر نہیں ہو سکتے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کو جو اپنے مالوں اور جانوں کو خدا کی راہ میں قربان کرتے ہیں مذکورہ بالا قسم کے گھر بیٹھ رہنے والوں پر درجہ میں بلند کیا ہے اور ہر اک سے اللہ تعالی نے نیکی کا وعدہ کیا اور اللہ نے مجاہدوں کو گھر بیٹھنے والوں پر بہت