انوارالعلوم (جلد 6) — Page viii
انوار المعلوم جلد 4 ۲ تعارف کتب حضور نے ان تینوں سوالوں کے نہایت آسان پیرا یہ میں مدل جواب ارشاد فرمائے اور بتایا کہ مذہب کی ضرورت کا سوال خدا کی ہستی سے وابستہ ہے اگر خدا ہے تو مذہب کی بھی ضرورت ہے اور خدا کی ہستی کا ثبوت اُس کا اپنے بندوں سے کلام کرنا ہے اور اس دور میں حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور خدا تعالیٰ کی ہستی کا ثبوت فراہم کر رہی ہیں۔ دوسرے سوال کے جواب میں حضور نے بتایا کہ انبیاء اور دیگر لوگوں کی پیشگوئیوں میں بنیادی فرق یہ ہوتا ہے کہ دوسرے لوگ اپنے علم کی بناء پر پیشنگوئیاں کرتے ہیں اور وہ قیاس کا رنگ رکھتی ہیں جبکہ انبیاء کی پیشگوئیاں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہیں۔ مخالف حالات میں ہوتی ہیں ان کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں۔ اُن میں شوکت اور حاکمانہ اقتدار ہوتا ہے۔ تیسرے سوال کے جواب میں حضور نے بیان فرمایا کہ حضرت مرزا صاحب کو جو ترقی حاصل ہوئی اس ترقی کے بارے میں حضرت مرزا صاحب کا دعویٰ پہلے سے موجود ہے اور اس کے مطابق ہی ترقی ہوئی ہے اس لئے یہ کہنا غلطہ ہو گا کہ حضرت مرزا صاحب کی ترقی ان کی صداقت کی علامت نہیں۔ موزانہ مذاہب حضرت مصلح موعود کی یہ ایک مختصر تقریر ہے جو حضور نے 9 مارچ نہ کو بمقام مالیر کوٹلہ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے شہر والے مکان میں فرمائی تھی ۔ اس تقریر میں حضور نے خدا کی ذات وصفات ، کلام الہی ، فرشتوں کے وجود اور بحث وصفات ، وجود اور بعث بعد الموت سے متعلق مذاہب میں پائے جانے والے اختلافات کو پیش فرما کر عوام الناس کی مذہب سے بے خبری اور مذہب کی ضرورت کو بیان فرمایا ہے۔ اور صداقت اسلام پر ایک محکم a