انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 59

انوار العلوم جلد 1 ۵۹ معیار صداقت پھر پیشگوئی تھی کہ ہم اس گھر میں کچھ حسینی سنت سے داخل ہونگے۔ کچھ حسنی سے اور حسینی سنت تو لڑائی تھی۔ چنانچہ خدا کی تلوار نے اس خاندان کے سرکشوں کو ختم کیا اور حسنی سنت صلح تھی کہ ایک بچہ جو بچا وہ احمدی ہو گیا ۔ پس خدا رحمن و رحیم ہے ۔ وہ تو بہ وانابت کرنے و پس خدا رحمن و رحیم ہے۔ وہ تو بہ وانابت کرنے والے پر رحم فرماتا ہے ۔ مرزا سلطان محمد صاحب نے رجوع کیا اور ان سے عذاب ٹل گیا ۔ اگر چہ لوگوں نے ان کو بہت جوش دلایا مگر انہوں نے حضرت مرزا صاحب کی بہتک نہیں کی اور یہ بھی کیا کم ہے کہ ہمیشہ ان کا ذکر آتا ہے مگر وہ خاموش رہتے ہیں لیکن میں اعلان کرتا ہوں کہ لوگ مرزا سلطان محمد صاحب کو شوخی پر آمادہ کریں۔ حضرت صاحب کا اعلان موجود ہے کہ اگر وہ شوخی کریگا تو پھر وہ بچ نہیں سکتا۔ وہ اس کا تجربہ کر کے دیکھے ہیں۔ اگر اسی طرح نہ ہو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے تو پھر بیشک جو چاہیں ہم پر الزام دیں۔ حضرت صاحب کی عمر کے متعلق اعتراض پھر ایک اعتراض حضرت صاحب کی عمر کے متعلق بھی کیا گیا ہے اس کا جواب ایک اشتہار کی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔ عجیب بات ہے کہ مولوی ثناء اللہ آپکی زندگی میں نو کھتے رہے کہ آپ کی عمر اسی سال کے قریب ہے اور آپ کی اس پیشگوئی کے متعلق کہ آپ کی عمر اسی سال کی یا چند سال کم یا چند سال زیادہ ہوگی لکھتے رہے کہ آپ ان تمام منزلوں کو طے کر چکے ہیں۔ مگر جب آپ شاہ میں فوت ہوئے تو آپ کی عمر مولوی ثناء اللہ کے نزدیک ستر سال سے بھی کم ہو گئی کیا یہ مولوی ثناء اللہ کی چالا کی نہیں ۔ جب خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمر چوہتر سال کے قریب تھی ۔ اور جبکہ دوسرے لوگ جو آپ کے واقف تھے انکی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمر اسی مدت کے قریب تھی اور جبکہ آپ کے ایسے دشمنوں کی شہادت سے جو بچپن سے آپ سے واقف تھے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمرانی کے قریب تھی اور جبکہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب کی اپنی تحریروں سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے علم میں بھی حضرت مسیح موعود کی عمر اسی مدت کے قریب تھی بعض ایسے حوالوں کی بناء پر جو اس قدر شہادتوں کے خلاف نظر آتے ہوں اس پیشگوئی پر اعتراض کرنا شرارت نہیں تو اور کیا ہے۔ پرانے زمانہ میں پیدائش کے رجسٹر نہ تھے ۔ نہ اس طرح حساب رکھے جاتے تھے نہیں بعض اوقات اگر حضرت مسیح موعود کی عمر کے متعلق سرسری طور پر کوئی ایسی میعاد بھی بتا دی گئی ہے جس سے کچھ کم عمر ثابت ہو تو اسکو حجت نہیں پکڑا جا سکتا۔