انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 57 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 57

انوار العلوم جلد 4 ۵۷ معیار صداقت اور اسی پر یہ خوش ہیں۔ یہ دوسرے کو شرک کا الزام دیتے ہیں اور خود خدا بنا چاہتے ہیں۔ کیونکہ عالم رویا پر حکومت کرنی چاہتے ہیں جو خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ علم تعبیر والوں نے لکھا ہے کہ جو خواب میں دیکھے کہ پاخانہ جمع کرتا ہے وہ مال جم کریگا کیا یہ علم کے وارث مولوی جس کی اس قسم کی خواب سنیں گے اس پر یہ الزام لگائیں گے کہ وہ نہایت گندہ اور غلیظ ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس خواب کے مطابق آئے ہوئے مال سے ایسا شخص ان مولویوں کی دعوت کرے تو یہ اس کا کھانا کھانے سے انکار کریں۔ یہ کھانا سے انکار ۔ ہے بین یہ ت محمدی بیگم والی پیشگوئی اور اس کوں کے اس نے آج اس مکان کو جس میں تقریر ہو رہی ہے اس پیشگوئی کے حل کرنے کے لئے چنا ہے ۔ کیونکہ اس مکان کا اس پیشگوئی سے خاص تعلق ہے اور کیا یہ ایک عظیم الشان نشان نہیں کہ اس مکان نہیں جس کے ساکنوں کے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی اس پیشگوئی پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کا جواب دیا جا رہا ہے ۔ اس پیشگوئی میں انذار تھا اور وحی کے صاف الفاظ یہ ہیں ۔ تُونِي تُونِي فَإِنَّ الْبَلَاةَ عَلَى عقبات اسے عورت تو بہ کر توبہ کر کہ عذاب تیرے پیچھے ہے ۔ احمد بیگ حضرت مسیح موعود کا دور کا رشتہ دار تھا اور حضرت اقدس کے تمام خاندان میں مشرکانہ خیالات پھیلے ہوئے تھے۔ ہمارے خاندان میں پہلے پنڈت پروہت بھی اسی طرح ہوتے تھے جس طرح مولوی اور ہمارے خاندان کی ریاست ان پروہتوں کی بیوفائی ہی سے گئی تھی۔ حضرت صاحب کے دادا جب بچے تھے اس وقت کوئی سکھ ملنے کو آیا اور اس نے کہا۔ واہگو روحی کا خالصہ - واہگو رو جی کی فتح - اسی طرح انہوں نے بھی یہی لفظ دہرا دیئے ان کے والد اندر چلے گئے اور کہا۔ اب یہ ریاست سلامت نہیں رہے گی۔ چنانچہ ان کی حکومت کے دوران میں اسلام کی جگہ مشرکانہ خیالات اور ہندوانہ رسومات آگئی تھیں اور اس وقت سے برابر ہی مرض خاندان کے اکثر لوگوں میں چلا آرہا تھا۔ ان حالات کو دیکھ کر حضرت اقدس کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ مرزا احمد بیگ کی بڑی لڑکی کے رشتہ کے لئے آپ کو شش کریں ۔ تا شاید اس قسم کے رشتہ کے سبب سے ان لوگوں کی اصلاح میں زیادہ مدد ملے۔ اور ان لوگوں کی اصلاح کی کوئی صورت ہو جائے۔ جب تحریک کی گئی تو ان لوگوں نے کہا کہ یہ رشتہ کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ یہ تو آپ کی رشتہ میں بہن لگتی ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ دیکھو نفرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شادی آپ کی پھوپھی زاد بہن سے ہوئی تھی یہ جائز ہے ۔ ایک عورت نے کہا کہ تذکره طلا حاشیه ایڈیشن چهارم