انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 50

الوان العلوم جلد 4 ۵۰ معیار صداقت ہو لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اسلام مٹ رہا ہے لیکن اگر ان کا اسلام نہ مٹے جس کے ایسے تنگ دل محافظ ہوں تو کیا ہو ہیں وہ اس پر خوش ہیں کہ ہم نے کسی پر اعتراض کر دیا اور سننے والے خوش ہو گئے۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ تحقیق و تنقید کے اب کیسے کیسے ذرائع معلوم ہوئے ہیں جن کے مقابلہ میں یہ لوگ دم نہیں مار سکتے۔ وہ جانتے ہی نہیں کہ واقعات کی رو کد ھر چل رہی ہے اور ان کو معلوم ہی نہیں کہ کسی چیز کی صداقت معلوم کرنے کے کیا ذرائع ہوا کرتے ہیں ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ اعتراض تو ہر چیز پر ہوتے ہیں۔ مگر موزانہ کیا جاتا ہے کہ اعتراض کثیر ہیں اور معقول ہیں یا نہیں اور اصول کے مطابق خوبیاں زیادہ ہیں یا نہیں ۔ جدھر کثرت ہوتی ہے اس کو تسلیم کیا جاتا ہے ۔ یہ لوگ ہنسی کرتے ہیں مگر یہ ان کی جہالت کی بات ہے۔ گورنمنٹ نے زراعت کا محکمہ بنایا ہے اس کی طرف سے بارش کے متعلق اطلاع شائع ہوتی ہے ۔ اس میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اس لئے اور تو اور بعض کونسل کے ممبر تک اعتراض کر دیتے ہیں کہ یہ محکمہ اڑا دیا جائے ۔ مگر ان کو معلوم نہیں کہ یورپ امریکہ میں یہ محکمہ بہت مفید کام کر رہا ہے اور ہندوستان میں بھی اس سے بہت فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ لیس یہ لوگ محدود فید رہا اور علم کے مالک ہیں اس لئے خوش ہوتے ہیں ہنسی اڑاتے ہیں اور اعتراض کرتے ہیں۔ ہرنبی پر سہنسی اڑائی گئی مگر قرآن کریم انس کے ساتھ اعلان کرتا ہے ۔ بیشتر و عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِرُ ونَ رئيس : ۳۱) اے افسوس بندوں پر خدا کی طرف سے ایک بھی نبی نہیں آیا جس پر لوگوں نے ہنسی نہ اُڑائی ہو۔ اب یہ لوگ خوش ہوتے ہیں کہ مرزا صاحب پر اعتراض ہو گیا ۔ لیکن وہ بتائیں کہ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراض نہیں ہوئے ۔ حضرت عیسی پر سخت سے سخت اعتراض نہیں ہوئے ۔ حضرت موسی پر اور دیگر انبیاء پر اعتراض نہیں ہوئے ۔ پس جب تک اصولی طور پر کسی صداقت کا فیصلہ نہ کیا جائے اس کی صداقت کبھی ثابت نہیں ہو سکتی ۔ اصل سوال تو یہ ہے کہ اب کسی موعود کے آنے کی ضرورت ہے مسلمانوں کی موجودہ حالت یا نہیں ۔ دنیا خراب ہو چکی ہے مسلمانوں کی حالت سخت درجہ بگڑ چکی ہے یا نہیں۔ اگر دنیا کی حالت بھی خراب ہے اور اگر مسلمانوں کی حالت بھی بگڑی ہوئی ہے تو کی ہے یا اگر ناک کا ہے اور کی کیا اب بھی کسی مصلح کی ضرورت نہیں ۔ کیا جیل خانوں میں مسلمانوں کی کثرت نہیں ۔ کیا لاکھوں نہیں نہیں کیا کروڑوں مسلمان شراب سے بدمست نہیں ہوتے۔ کیا بداخلاقی میں تمام اقوام سے مسلمان بڑھتے نہیں جا رہے ۔ -