انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 523 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 523

انوار العلوم جلد 4 ۵۲۳ تحفه شهزاده ویلیز ہوئے کہ ان کی حالت کو دیکھ کر رونا آتا تھا اور کس طرح تمام ممالک پر اس کا اثر پڑا ؟ اور مسافروں کے لئے یہ جنگ کیسی خطرناک ثابت ہوئی کہ ہزاروں بلا قصور اور بلا گناہ دشمنوں کے ملک میں رو کے گئے اور ان کے رشتہ دار ان کی یاد میں تڑپتے رہے کی طرح دریا واقعی طور پر مردوں کے کے رشتہ دار ان کی یادمیں رہے جس طرح دریا واقعی پر خون سے رنگے گئے ؟ اور جوان اس کے صدمہ سے بوڑھے اور عقلمند پاگل ہو گئے اور ہزاروں آدمی جو اچھے بھلے تھے اپنی عقل کو کھو بیٹھے اور اس طرح زمین تر و بالا کی گئی کہ اب تک اس کی درستی اور آبادی کا پورا انتظام نہیں ہو سکا گو اربوں روپیہ خرچ کیا جا چکا ہے ۔ اور کسی طرح بیسیوں جگہیں اسی طرح دنیا سے مٹ گئیں جس طرح اللہ تعالیٰ کی یاد اور اس کی عبادت یورپ کے علاقوں سے مٹ گئی ہے اور پھر عربوں نے جنگ میں شامل ہو کر اپنی قومی زندگی کوکس طرح قائم کیا اور اس کے حصول کے لئے ایک میل کی طرح اپنے مخالفوں کے مقابلہ میں چل کھڑے ہوئے اور یہ سب کچھ پیشگوئی کے شائع ہونے کے بعد جو کہ شانہ میں شائع کی گئی تھی مطابق پیش گوئی سولہ سال کے اندر ہوا اور پھر اسے شہزادہ ! کس طرح اللہ تعالیٰ نے عین مایوسی اور نا امیدی کے وقت مسیح موعود کی دعا کو سن کر برطانیہ کی فتح کا سامان پیدا کر دیا۔ اور زار روس کے متعلق جو کچھ کہا گیا تھا وہ کس طرح حرف بحرف پورا ہوا ہم نے اس حصہ کو سب سے آخر میں اس لئے لیا ہے کہ یہ سب سے زیادہ توجہ کا ستی ہے ۔ پیشنگوئی میں اس حصہ کے متعلق کئی باتیں بیان کی گئی تھیں۔ ایک تو یہ کہ اس جنگ کے شروع ہونے تک زار کی حکومت کو اندرونی اصلاحات کے مدعی کچھ نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔ دوم یہ کہ اس جنگ کے بعد تک اس کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ اس جنگ میں اس رم ہیں کہ کی حالت کے زار ہو جانے کی خبر دی گئی ہے۔ پھر یہ کہ اس سے حکومت چھین کی جائے گی اور یہ نہ ہوگا کہ وہ بادشاہت کی ہی حالت میں مارا جائے ۔ اور پھر یہ کہ اس کے بعد زاروں کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ کہا گیا تھا کہ زار کی حالت خطرناک ہوگی نہ یہ کہ کسی خاص بادشاہ کی ۔ اور پھر یہ بتایا گیا تھا کہ وہ آسانی سے مر بھی نہیں سکے گا بلکہ سخت تکالیف اور رسوائیاں اور ناکامیاں اور نامرادیاں دیکھے گا ۔ اور اے شہزادہ ذی شان ! کس طرح یہ باتیں لفظ بلفظ پوری ہوئیں اور زار روس کی حالت