انوارالعلوم (جلد 6) — Page 510
انوار العلوم جلد 4 ۵۱۰ تحفه شهزاده ویلیز آپ کے وہ نشانات جو اپنی ذات کے علاوہ دوسرے لوگوں یا دوسرے ملکوں کے لئے ظاہر ہوئے اے شہزادہ مکرم ! اللہ تعالیٰ آپ کو ہدایت کے قبول کرنے کی توفیق عطا فرما دے اور اسلام پر آپ کا خاتمہ کرے اور راستبازوں کے گروہ میں آپ کو شامل کرے ! آمین اور میں نے اس وقت تک تو آپ کی معجزانہ زندگی بیان کی ہے جو اپنی ذات میں آپ کی سچائی اور اسلام کی صداقت کا ایک بین ثبوت ہے یا وہ تعلیم لکھی ہے جس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ بلا اس تعلیم پر عمل کرنے کے انسان روحانی ترقی حاصل نہیں کر سکتا ۔ اب میں آپ کے چند ایسے نشانات بیان کرتا ہوں جو اپنی ذات میں مستقل ہیں یا دوسرے لوگوں کے متعلق ہیں اور جن سے مزید شہادت اس امر کی ملتی ہے کہ آپ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور اسلام جس کی طرف آپ بلانے کے لئے آئے تھے ایک زندہ مذہب ہے ۔ مگر پیشتر اس کے کہ میں آپ کے ہزاروں نشانوں میں سے مثال کے طور پر بعض نشان بیان کروں ایک دفعہ پھر بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ آپ کوئی نیا دین نہیں لائے ۔ بلکہ جس طرح مسیح اول موسیٰ کے دین کو پورا کرنے کے لئے نازل ہوئے تھے اسی طرح آپ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو پورا کرنے کے لئے نازل ہوئے تھے اور ہمیشہ آپ کو کسی دعوئی رہا کہ میں اس لئے و آیا ہوں کہ تا اسلام کی صداقت کو ثابت کروں اور لوگوں کو اس کی خوبیوں پر آگاہ کروں اور اس کی زندگی بخش تعلیم سے ان کو اطلاع دوں اور اس کے تازہ پانی سے ان کی روحوں کو تازہ کروں ۔ میں کوئی جدید شریعت یا جدید حکم نہیں لیا قرآن کریم خدا کا آخری ہدایت نامہ ہے اور محمدرسو اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے آخری شرعی رسول ہیں میں ایک رسول ہوں مگر بلا شریعت کے اور ایک نبی ہوں مگر بلا کتاب کے اور میری بعثت کی غرض سوائے اسلام کی خدمت اور اس کی اشاعت کے اور کچھ نہیں اور میری ماموریت کا مقصد سوائے اسلام کے روشن چہرہ پر سے اس گرد و بار کے جھاڑنے کے جو آخری زمانہ میں انسانی خیالات کی آندھی سے پڑگئی تھی اور کوئی نہیں ۔ پس آپ کے