انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 508 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 508

انوار العلوم جلد 4 ۵۰۸ تحفه شهزاده و نیز بھی اور وہاں بھی آپ کی جماعت محفوظ رہی اور سوائے اگے دُکے کے عام طور پر جماعت بچی رہی ان باتوں کو دیکھ کر لوگوں کے دلوں پر بہت اثر پڑا اور لاکھوں آدمی انہی دنوں میں آپ کے سلسلہ میں داخل ہوئے ۔ اب وہ وقت آگیا کہ اللہ تعالیٰ نے پسند کیا کہ آپ کو واپس بلوا کر آپ کی جماعت کو اس بوجھ کے اُٹھانے کا موقع دے جس کا اُٹھانا اس نے آپ کے ذمہ رکھا تھا ۔ چنانچہ آپ کو پے در پہلے الہام ہونے شروع ہوئے کہ آپ کی موت قریب ہے اور بعض میں مدت اور بعض میں دن اور بعض میں وہ حالت جس میں آپ فوت ہوں گے بتائی گئی اور آپ نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ت خبر پا کر اپنی وفات سے دو سال پانچ ماہ پہلے اپنی وصیت شائع کی اور اس میں اپنے وہ الہامات درج کر دیئے جن میں آپ کی وفات کی خبر دی گئی تھی اور اس میں آپ نے بتایا کہ آپ کے بعد جماعت کو اللہ تعالیٰ اسی طرح چلائے گا جس طرح کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چلایا تھا یعنی خلفاء کے ذریعے سے ۔ اس کے بعد متواتر وحی میں قرب وفات کی خبر دی گئی جو باقاعدہ سلسلہ سے تعلق رکھنے والے دو اخبارات اور تین رسالوں میں دوسری وحی کے ساتھ شائع ہوتی رہی ۔ آخر ایک ضرورت پر آپ کولا ہور کا سفر پیش آیا تو اس وقت وحی نے بتایا کہ اب وقت بالکل قریب ہے اور بہت سے الہامات نے بتایا کہ اسی سفر میں آپ کی وفات ہو گی لاہور میں آپ کی طبیعت بہت کمزور ہو گئی اور آپ بہت کمزور ہو گئے مگر باوجود اس کے اپنا کام برابر کرتے رہے جو لوگ ملنے آتے ان کو وعظ کرتے اور خدا کی طرف بلاتے اور عام اہل لاہور کے لئے آپ نے ایک لیکچر دینے کا بھی ارادہ کیا اور اسی لیکچر کی تیاری کے دوران میں جبکہ لیکچر کا مضمون آپ ختم کر چکے تھے ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو آپ وہیں فوت ہو گئے اور آپ کی مبارک لاش کو مطابق وحی الہی قادیان لا کر ۲۷ مٹی کو دفن کیا گیا ۔ اور یہ الہامات پورے ہوئے جو کئی سال پہلے شائع کئے گئے تھے کہ ستائیس کو ایک واقعہ ہمارے متعلق " اور " ان کی لاش کفن میں لپیٹ کر لائے ہیں کہ نکرہ منہ ایڈیشن چهارم ) آپ خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت کا اس قدر جوش رکھتے تھے کہ آپ نے قریباً اسی ۸۰ کتاب علاوہ سینکڑوں اشتہاروں کے لکھیں اور سینکڑوں لیکچر دینے اور روزانہ ان لوگوں کو تعلیم دینے کے لئے جو باہر سے آتے تھے کئی کئی گھنٹے تک باہر بیٹھتے تھے اور کام میں ہی آپ کی تمام راحت تھی حتی کہ مہینوں گزر جاتے اور آپ کے ساتھ رہنے والے بھی نہیں سمجھ سکتے تھے کہ تذکره ایڈیشن چهارم "