انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 490 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 490

انوار العلوم جلد 4 بیت ۴۹۰ تحفه شهزاده ویلیز نام کے سنتے ہی چوکس ہو جانے اور آپ کے سلسلہ کو شک کی نگاہوں سے دیکھنے پر مجبور تھی، گر آپ نے کسی کی پرواہ نہیں کی اور خدا نے جو کچھ بتایا تھا اس کا اعلان شروع کر دیا اور لوگوں کو خدا کی طرف بلانا شروع کر دیا اور بڑے زور سے تمام اقوام کو خدا کی بادشاہت میں داخل ہونے کی دعوت دینی شروع کی۔ اور تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ سے آپ نے دنیا کو جو نصیحت کرنی شروع کی اس کا ماحصل یہ تھا کہ خدا تعالیٰ کا برگزیدہ مذہب جس سے اس وقت نجات والبتہ ہے اسلام ہی ہے اور اس کا آخری کلام جس کے ذریعے سے انسان خدا تعالیٰ سے مل سکتا ہے قرآن کریم ہی ہے اور اس کا آخری رسول جو شریعت لے کر آیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہے۔ مجھے اس نے جو سب دنیا کا پیدا کرنے والا اور سب جہانوں کا مالک ہے اس غرض کے لئے بھیجا ہے کہ میں دنیا کو جو خدا اور اس کے کلام اور اس کے رسول سے منہ موڑ چکی تھی ان کی طرف پھیر کر لاؤں اور قوموں کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچاؤں اور اس کی پر امن حکومت میں داخل کروں اور وہ جو اس سے جدا ہو گئے تھے ان کو اس سے لاکر ملاؤں اور بے ایمانوں کو ایمان دوں اور اندھوں کو آنکھیں بخشوں اور بہروں کو کان دوں اور وہ جن کے حسم برص سے بدنما ہیں ان کو چنگا کروں اور مردوں کو زندہ کروں اور غافلوں کو ہو شیار کروں اور سوتوں کو جگاؤں اور روٹھے ہوؤں کو مناؤں اور بگڑے ہوؤں کو سنواروں اور گرے ہوؤں کو اُٹھاؤں اور جن کا کوئی والی اور وارث نہیں ان کی خبر گیری کروں اور جن کو خدا کی بادشاہت سے دھتکارا گیا تھا ان کے لئے اس کے دروازے کھولوں اور ان کے حق ان کو دلواؤں اور اس نے اس دن سے بڑے زور سے منادی کرنی شروع کر دی کہ اسے لوگو ! جو خواہ کسی مذہب کے ہو تمہارے لئے خدا کی رحمت کے دروازے کھلے ہیں تم خدا کو ایک مانو اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کو اختیار کرو تو تمہارے لئے آسمان سے برکتیں نازل ہوں گی افزونی ہوگی اور اسے لوگو جو مسلمان کہلاتے ہومت خیال کرو کہ تم مسلمان کہلا کر خدا کو خوش کر لو گے ۔ خدا تعالیٰ منہ کی باتوں سے خوش نہیں ہوتا بلکہ دل کے اعمال سے اور جوارح کی تا بلکہ سے اور تصدیق سے ۔ تم اپنے خیالات کو درست کرو اور اپنے اعمال کی نگہبانی کرو کیونکہ یہی باتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کے حضور میں بندہ کو عزت دیتی ہیں یہ بہت خیال کرو کہ ہم خدا کے پیارے ہیں وہ ہمیں سزا نہیں دے گا بلکہ ہمارے دشمن کو مارے گا وہ تمہارے دشمن سے پہلے تمہیں مارے گا اور اس کو جنم میں گھرانے سے پہلے تم کو گرائے گا کیونکہ وہ اس کی تعلیم سے ناواقف تھا اور تم واقف تھے اور وہ اندھیرے میں ہونے کے سبب حق اور باطل میں فرق نہیں کر سکتا تھا اور تم کر سکتے تھے ۔ اور زمین سے او