انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page v of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page v

کہہ سکتے ہیں۔ کہ اگر اب بھی مسیحی دنیا اسلام اور مسیحیت کا اثر دیکھنے کے لئے تیار ہو ۔ تو اللہ تعالیٰ اچھے درخت میں اچھے پھل لگا کر دکھا دے گا ۔۔۔۔۔۔ آپ اپنے رسوخ سے کام لیکر پادریوں کو تیار کریں جو اپنے مذہب کی سچائی کے اظہار کے لئے بعض مشکل امور کے لئے دعا مانگیں۔ اور بعض ویسے ہی مشکل امور کے لئے جماعت احمدیہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور التجاء کرے ۔۔۔۔۔۔ پھر آپ دیکھیں کہ اللہ تعالی کسی کی سنتا ہے اور کس کے منہ پر دروازہ بند کر دیتا ہے اور اگر وہ الیسا نہ کر سکیں اور ہر گز نہ کرینگے۔ کیونکہ انکے دل محسوس کرتے ہیں کہ خدا کی برکتیں ان سے چھین لی گئی ہیں ۔ تو پھر آپ سمجھ لیں کہ خدا نے مسیحیت کو چھوڑ دیا ہے اور اسلام کے ساتھ اپنی برکتیں وابستہ کرلی ہیں ۔ اس جلد کی تیاری میں بھی مکرم وں نے بہت ہی محنت، دلی لگن اور اخلاص سے خاکسار کی گراں قدر امداد فرمائی ہے ۔ فَجَزَاهُمُ اللهُ أَحْسَنُ الْجَزَاءُ تعارف کتب ۔ کا تحریر کردہ ہے ۔ خاکسار ان کا بھی دلی شکریہ ادا کرتا ہے ۔ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے اور اپنے فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں جلد از جلد اس روحانی مائدہ اور قیمتی خزانے کو پایہ تکمیل پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین