انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 484 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 484

انوار العلوم جلد 4 ۴۸۴ تحفه شهزاده ویلیز زور کے توڑنے میں ایسا حصہ لیا کہ اس مشہور محب وطن نے خاص طور پر اس امر کا اقرار کیا کہ اس علاقہ میں سب سے زیادہ وفا دار غدر کے موقع پر قادیان کا خاندان رہا۔ آپ کی پیدائش ماہ میں ہوئی ہے اور جس وقت سے کہ آپ پیدا ہوئے اس وقت سے لے کر اس وقت تک کہ آپ فوت ہوئے آپ کی زندگی خدا کی قوتوں اور اس کے جلال کی مظہر رہی ہے آپ جمعہ کے دن عصر کے وقت پیدا ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ ایک اور بچہ جو لڑ کی تھی پیدا ہوا تھا اور اس طرح آپ کی پیدائش بھی ایک نشان تھا۔ کیونکہ لکھا تھا کہ آنے والا موعود توام پیدا ہو گا۔ اور جمعہ کے دن عصر کے وقت آپ کی پیدائش اس لئے تھی کہ تا آپ جو اس دنیا کی ہدایت کے لئے آخری موعود تھے اور آدم ثانی کا مقام رکھتے تھے آپ کا وقت پیدائش بھی آدم اول کی پیدائش کے وقت سے اور اس کی پیدائش کے دن سے مطابق ہو ۔ آپ کی پیدائش کے زمانہ کے قریب سے دنیا کے مختلف مذاہب میں آنے والے موعود کی جستجو شروع ہو گئی تھی اور اللہ تعالیٰ کا الہام مخفی طور پر دنیا کے مختلف حصوں میں نازل ہو کر لوگوں کو دنیا کے منجی کی آمد کے قرب کی بشارت دینے لگ گیا تھا۔ چنانچہ یورپ اور ایشیا کی مختلف قوموں اور مختلف مذاہب میں انیسویں صدی کے شروع سے آنے والے موعود کا انتظار لگ گیا تھا اور بہت لوگ تھے جو دنیا کو ہوشیار کرنے لگ گئے تھے کہ آخری موعود کا زمانہ قریب ہے ۔ اُٹھو اور ہوشیار ہو جاؤ تا ایسا نہ ہو کہ وہ تم کو سوتا پائے ۔ چنانچہ خود انگلستان میں بھی ایسے لوگ تھے جو اس امر کا اعلان کرتے تھے ان میں سے ایک تو پر سیٹیرین چرچ کا پادری ایڈورڈ ارونگ تھا کے سامعین کی تعداد میکنٹاش اس نے اشاء میں لندن میں وعظ کہنا شروع کیا اور تین مہینوں میں اس کے سام میں پچاس سے پندرہ سوتک بڑھ گئی اور برو ہیم BROUGHAM کننگ CANNING MACKIN TASH ولر فورس WILLBER FARCE جیسے رجال سیاست اور با اثر آدمی اس کے سامعین میں شامل تھے وہ کہتا تھا کہ بیس سال کے عرصہ میں یروشلم کا علاقہ گندوں سے پاک کر دیا کے جائے گا اور وہ زمانہ جبکہ دنیا میں نیکی قائم کی جائے گی اور مشیح واپس آکر دنیا میں حکومت کریں گے نزدیک ہے ۔ ان کے شاگرد مسٹر یکٹر BAXTER کا اپنی نسبت بیان ہے کہ ان کی زبان پر دعا بیان ہے ان کے وقت یہ الفاظ جاری ہوئے کہ مسیح کی آمد نزدیک ہے اور اس کے آنے پر زندہ ولی ایک جگہ پر حسب تحقیق حضرت مرزا بشیر احمد صاحب آپ کی تاریخ پیدائش ۱۳ فروری ۸۳۵ ہے۔ امرتب ) منے خصوص الحکم مؤلفہ محی الدین ابن عربی اردو ترجمه ص ۲۱ مطبوعہ اردو بازار لاہور ۶۱۹۸۸ )