انوارالعلوم (جلد 6) — Page 379
انوار العلوم جلد 4 ۳۷۹ هستی باری تعالی وہ دراصل اس کی ہوتی ہے پس جب نظر خدا کی دی ہوئی ہے جس سے ہم دیکھتے ہیں اور سننے کی طاقت بھی اس کی دی ہوئی ہے جس سے ہم سنتے ہیں تو خدا ہی سنتا اور دیکھتا ہے ۔ تائیدی آیات قرآنی پر اسے مقابل میں ہم دوسری آیات دیکھتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی یہ سب باتیں غلط ہیں خدا تعالیٰ اپنی ہستی کے متعلق فرماتا ہے ۔ لَيْسَ كَمِثْلِہ شَی کہ اس جیسی کوئی اور ہستی نہیں کوئی چیز خدا کے مشابہ نہیں ہم کہتے ہیں اگر کوئی چیز ہی دنیا میں نہیں بلکہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے تو لَيْسَ كَمِثْلِه شَي دنیام انشوری : (۱۲) کا کیا مطلب ہوا ؟ وحدت الوجود والے کہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی چیز نہیں سب کو سب کچھ ایک ہی ہے ہم کہتے ہیں جب ایک ہی ہے تو یہ کہنے کا کیا مطلب کہ خدا جیسی کوئی چیز نہیں ۔ دوسری آیت یہ ہے فَإِنَّهُمْ عُدُونِي إِلَّا رَبَّ الْعَلَمِينَ (الشعراء (٢٨) خدا کے سوا جو معبود سمجھے جاتے ہیں وہ سب میرے دشمن ہیں کیونکہ میں ان کا مخالف ہوں ۔ اب اگر معبودان باطلہ بھی واقعہ میں اللہ تھے تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ مفید شکل میں تو وہ دشمن ہیں اور مطلق میں دوست مگر یہ معنی بالبداہت باطل ہیں۔ تعبیری آیت جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے سوا بھی اور چیزیں ہیں یہ ہے قُلْ اَنخَيْر للهِ تَأْمُرُونِي أَعْبُدُ أَيُّهَا الْجَهِلُونَ - (الزمر : ۷۵) اسے جاہلو ! کیا تم خدا کے سوا دوسری چیزوں کی عبادت کے لئے مجھے کہتے ہو ؟ اس آیت میں ان وجودوں کو جنہیں بت پرست پوجتے تھے غیر اللہ کہا گیا ہے ۔ چوتھی آیت یہ ت یہ ہے لَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدُوا بِغَيْرِ عِلْمٍ - (الانعام : ۱۰۹) کہ ان معبودوں کو جن کی یہ خدا کے سوا پرستش کرتے ہیں گالیاں نہ دو ور نہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کو دشمنی کے جذبات کے ماتحت جہالت و نادانی سے گالیاں دینے لگ جائیں گے ۔ اب ہم پوچھتے ہیں اگر وہ بھی خدا ہی ہیں تو مِن دُونِ اللہ کیوں کیا ؟ اور اگر کہو کہ چونکہ مشرک ان کو مِنْ دُونِ اللہ کہتے تھے اس لئے ان کو ان کے عقیدہ کے ماتحت مِنْ دُونِ اللهِ کہا گیا ہے۔ تو پھر یہ سوال ہے کہ بہت اچھا مِن دُونِ اللہ تو ان لوگوں کے عقیدہ کی وجہ سے کہا مگر پھر یہ کیوں فرمایا کہ ان معبودوں کو گالیاں نہ دو ورنہ وہ خدا کو گالیاں دینے لگ جائیں گے یہ کیوں نه کها که ان معبودوں کو گالیاں نہ دو کیونکہ وہ بھی در حقیقت خدا ہی ہیں گو یہ نادان مشرک ان کو جن دُونِ اللہ سمجھ کر ان کی پرستش کر رہتے ہیں کیونکہ خدا کے کسی حصہ کو اس لئے گالی دینا منع نہیں کہ کوئی