انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 24

انوار العلوم جلد 4 الد موازنہ مذاہب ہے ، وہ دن بدن شکست کھا رہے ہیں ؟ اس کا کیا جواب دیا جائیگا۔ مخالف کہہ سکتا ہے کہ ہ مانتے ہیں کہ مسلمانوں کو ترقی ملی اور یہ بھی مانتے ہیں کہ اسلام نے یورپ میں برطانیہ کے کناروں تک اپنا اثثر پہنچایا ۔ چنانچہ بعض آثار معلوم ہوئے ہیں۔ جن سے پتہ لگتا ہے کہ برطانیہ کے سام یہ کے ساحل تک اسلام پہنچ گیا تھا۔ اور ادھر چین تک اس کا اثر تھا۔ غرض جتنی دنیا اس وقت مہذب کہلا سکتی تھی اور معلوم تھی ہیں تمام پر اسلام کا اثر تھا۔ مگر یہ اسلام کی ترقی اسلام کی صداقت کی دلیل نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ مسلمانوں نے جب ترقی پائی تب اس کو پیشگوئی بنا لیا۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ اب مسلمان اس وقت سے بہت زیادہ ہوتے ہوئے ذلیل سے ذلیل تر ہوئے جا رہے ہیں ۔ آپ صاحبان غور کریں اس کا کیا ہم جواب سے سکتے ہیں ۔ دیکھو ایک وقت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردم شماری کرائی ۔ تو مسلمانوں کی تعداد سات سو معلوم ہوئی ۔ اس وقت مسلمانوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کیا آپ کو یہ خیال ہے کہ ہم ہلاک ہو جائیں گے اور دنیا ہمیں پامال کر دیگی حالانکہ اب تو ہم سات سو ہیں ۔ یا تو یہ حال تھا یا اب بیاں ہے کہ مسلمانوں کی تعداد کروڑرہا ہے مگر وہ ہر طرف شکست پر شکست اور ذلت پر ذلت اٹھا رہے ہے گھرده برطرف پر اور ہیں اور ان کے دل اس طرح کا نپ رہے ہیں جس طرح پتہ ہوا میں اُڑتا ہے۔ مخالفوں کے اس اعتراض کے دو جواب ہو سکتے ہیں ۔ یا تو ان کے اس اعتراض کا جواب اعتراض کو درست مان لیا جائے اور کہدیا جائے کہ نعوذ باشد یہ قرآن کا دعویٰ باطل ہے اور یہ مسلمانوں نے واقع میں بعد میں ملا لیا ۔ یا مسلمانوں کو یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ مسلمان جھوٹے ہیں۔ گویا یا تو مسلمان خدا تعالیٰ کو نعوذ باللہ جھوٹا بنائیں یا خود جھوٹے نہیں ۔ ان دو صورتوں میں سے تیسری کوئی صورت نہیں۔ مگر ہم خدا تعالیٰ کو جھوٹا بنانے کی بجائے مان لیں گے کہ مسلمان ہی مسلمان نہیں رہے ۔ اگر مسلمانوں کی حالت ٹھیک ہوتی تو وہ بلند کئے جاتے اور عزت کے مقام ان کو مرحمت ہوتے ۔ مگر اب مسلمانوں کو جس حالت میں دیکھتے ہیں دنیا سے کمتر دیکھتے ہیں۔ دولت اور زمینداری ان کے پاس نہیں ۔ اتفاق و اتحاد ان کے پاس نہیں - انتظام ان میں نہیں تعلیم اور تعلیم ان میں نبد نہیں ظاہری تعلیم کے لئے جس قدر اچھے کالج ہندوستان میں ہیں وہ سب ہندوؤں اور سکھوں ۔ اور سکھوں کے ہیں او مسلمانوں کے کالج بدترین حالت میں ہیں۔ دیگر معاملات میں بھی ان کی حالت بہت خراب ہے ۔ پھر یہ کیا وجہ ہے۔ کیا اسلام خدا کا ستیا مذہب نہیں ۔ یا کیا خدا بدل گیا اور پہلے خدا کی بجائے کوئی اور خدا آگیا یا اس کی طاقت میں کمی آگئی ہے۔ نعوذ باللہ یا وہ اپنے وعدے بھول گیا۔ حقیقت یہ ہے اور