انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 340

انوار العلوم جلد 4 ٣٧٠ هستی باری تعالی کرنا ایک دہریہ کے لئے بدی ہونا چاہئے اور وہ روپیہ جو ان پر خرچ کیا جاتا ہے اس کا اپنی ذات پر خرچ کرنا نیکی ہونا چاہئے لیکن دہر یہ عملاً ایسا نہیں کرتا وہ بھی ماں باپ سے نیک سلوک کرتا ہے حالانکہ عقلاً یہ کام صرف خدا کا ماننے والا کر سکتا ہے کیونکہ وہ شکر گذاری کو نکی سمجھتا ہے اور شکر گزاری صرف خدا کو مان کر ہی نیکی کہلا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اور بہت سی نیکیاں ہیں جو صرف اسی تعریف کے ماتحت نیکی کہلا سکتی ہیں کہ ایک کامل وجود ہے جو اپنے حسن میں بے مثل ہے۔ اس کی مشابہت پیدا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے ورنہ فائدہ اور خوشی کے لحاظ سے وہ نیکیاں نہیں کہلا سکتیں اور جس قدر نیکیاں کہ جان کی قربانیاں یا ساری عمر کے آرام کی قربانیاں چاہتی ہیں وہ سب اسی تعریف کے ماتحت نیکیاں کہلا سکتی ہیں پس خدا پرست ہی کے لئے موقع ہے کہ وہ کامل نیک ہو سکے جو خدا کونہیں مانتا اگر وہ اپنے دعویٰ کے مطابق عمل کرے تو اس کے لئے نیک بننے کی کوئی صورت ہی نہیں ۔ مگر عجیب بات ہے کہ وہر یہ خدا کے ماننے والوں کے اخلاق پر تو اعتراض کر جاتا ہے مگر جہاں اس کی تعریف نیکی کی رہ جاتی ہے وہاں وہ اپنے دعوی کے خلاف خدا کو ماننے والے کی تعریف کے مطابق نیکی کر کے اپنی ضمیر کو خاموش کرنا چاہتا ہے گو اس کا عمل اس کے دعوی کو رد کر رہا ہوتا ہے ۔ ادتی کے لئے اعلیٰ کی قربانی خدا تعالی کے منکرین اللہ تعالی کے وجود کے خلاف ایک یہ اعتراض بھی پیش کیا کرتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ ہوتا تو ہمیں یہ بات نہ نظر آتی کہ اعلیٰ چیزیں ادنی پر قربان کی جاتی ہیں جیسے مچھر اور طاعون کے کیڑے ہیں کہ ان کی پرورش انسان کی قربانی پر ہو رہی ہے پس معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا کی تدبیر کی بالا رادہ ہستی کے حکم کے ماتحت نہیں ہو رہی۔ اس بات کی تفصیل کہ مچھر اور ٹیڈی وغیرہ کیوں پیدا کئے گئے ہیں۔ تو میں آگے بیان کروں گا فی الحال اس سوال کا جواب دیتا ہوں جو ادنی پر اعلیٰ کے قربان ہونے کے متعلق کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے کہ دنیا کا نظام اور انسان کے پیدا کرنے کی غرض اسی طرح پوری ہو سکتی تھی کہ انسان مرنا اور یہ چیزیں انسان کے مارنے کے ذرائع میں سے بعض ذریعے ہیں پس چونکہ انسن کا مرنا اس کی کیلئے ضروری تھا۔ اس لئے بعض ذرائع اس کی موت کے لئے پیدا کئے جانے بھی ضروری تھے پس ان نے اس لیے اس موت کے لئے پیدا تھے ہیں کیڑوں کے ذریعہ سے ادنی پر اعلیٰ قربان نہیں ہو رہا بلکہ اعلیٰ کو اعلیٰ مقام پر لے جایا جاتا ہے۔ رہا ر یہ کرتے دہر یہ لوگ مذاہب پر ایک اور بھی سوال کرتے قرآن میں دہریت کا کیوں رو نہیں ہیں اور وہ یہ ہے کہ اگر خدا ہے تو اسے سب سے