انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 262

انوار المعلوم جلد 4 ۲۶۲ آئینه صداقت خدا تعالیٰ کی قدرت کا زبردست ثبوت الغرض مولوی محمد علی صاحب قادیان سے پہلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور اپنے جلال کا ایک زبر دست ثبوت دیا اور اس نے اپنی ذات کو تازہ نشانوں سے پھر ظاہر کیا اور وہ اپنی تمام شوکت سے پھر جلوہ گر ہوا اور اس نے عَلی رُؤُوسِ الأَشْهَادِ پکار دیا کہ احمدیت اس کا قائم کیا ہوا پودا ہے اس کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا ۔ خلافت اس کا لگایا ہوا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا ۔ اس عاجز اور ناتوان وجود کو اسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے ۔ اس کے کام میں کوئی نہیں روک ہو سکتا ۔ قادیان اس کی پیاری بستی ہے اسے کوئی نہیں اجاڑ سکتا وہ مکہ ہے مگر بروز محمد کا مکہ وہ غریبوں کا شہر ہے مگر خدائے ذوالجلال کی حفاظت کے نیچے ۔ وَاخِرُ دَعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - میرزا محمود احمد خلیفه امسیح از قادیان دارالامان " ترجمہ انگریزی عبارات ے میں جماعت احمدیہ کی دانائی اور اخلاقی جرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان باطل عقائد کے متعلق پورے زور سے نفرت کا اظہار کریں - پیشتر اس کے کہ یہ ان باطل عقائد کی طرح جو مسیح کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔ اپنی جڑ پکڑ ہیں ؟ جماعت کے تعلیم یافتہ طبقہ کا ایک بڑا حصہ " " اخلاقی جرات" ہے وہ کہتے ہیں کہ ان سے پہلے جن لوگوں پر خدا تعالی کا کلام نازل ہوتا رہا ہے وہ با وجود آدمی وہ کہ ان سے ہونے کے خدا کہلاتے تھے ۔" " چونکہ اس نے اپنے والد کے مداحوں کے گروہ میں پرورش پائی اس لئے اس کے اندر وہی تنگ خیالات پیدا ہو گئے ۔ جو اس قسم کے نوجوانوں میں ایسے حالات کے ماتحت پیدا ہو جایا کرتے ہیں ؟