انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 221 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 221

انوار العلوم جلد 4 ۲۲۱ آئینہ صداقت آسکتا ہے اس سے پہلے نہیں ۔ جن کا اس کے خلاف خیال ہے وہ اپنے ذاتی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا خیال پھیلاتے ہیں ۔ جماعت کی بہتری اسی میں ہے کہ جمہوریت کے ماتحت کام کرے ۔ اس کے بعد جماعت میں فتنہ کی تاریخ اس طرح لکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کی وفات کی گھبراہٹ میں جب حضرت مسیح موعود کے احکام کو پس پشت ڈال کر جماعت نے مولوی نور الدین صاحب کو خلیفہ مان لیا ۔ تو اس وقت سب لوگوں کی زبانوں پر یہ کلام جاری تھا کہ مولوی محمد علی صاحب ہی آپ کے بعد خلیفہ ہوں گے ۔ حاسدوں نے اس امر کو دیکھ کر بیوی صاحبہ (حضرت اماں جان ) کی معرفت کارروائی شروع کی اور ان کی معرفت خلیفہ کو کہلوایا کہ آپ کی بیعت تو ہم نے کرلی ہم کسی ارائیں وغیرہ کی بیعت نہیں کریں گے جس پر مولوی صاحب نے ان کی حسب مرضی جواب دیکھہ ٹال دیا ۔ اس کے بعد انجمن کے معاملات میں دخل دینے اور مولوی محمد علی صاحب کو تنگ کرنے کے لئے ہر جائز و ناجائز کوشش شروع ہو گئی ۔ پھر میر محمد اسحق صاحب کے ذریعہ ایک فساد کھڑا کر دیا گیا۔ ان سوالات کی طرف اشارہ جن کا ذکر میں پہلے تاریخ سلسلہ کے بیان میں کر چکا ہوں، اور کارکنان انجمن کے خلاف شور ڈال دیا گیا۔ اور مرزا محمود صاحب کو مدعی خلافت کے طور پر پیش کیا جانے لگا اور مشہور کیا گیا کہ انجمن کے کارکن اہلِ بیت کے دشمن ہیں۔ حالا حالانکہ یہ غلط ہے۔ اہل بیت قوم کا روپیہ کھا رہے ہیں اور انجمن اور ا اس کے اراکین پر ذاتی حملہ کر رہے ہیں۔ مولوی محمد علی صاحب پر الزام لگائے جاتے ہیں پیغام صلح کی اشاعت کا سوال پیدا ہوا تو جھٹ الفضل کی اجازت خلیفہ سے مانگی گئی ۔ جنہوں نے ڈر کر اجازت دے دی ۔ ہے ہمارے مضامین میں منتظمین پیغام کا کچھ دخل نہیں نہ ان کو خبر ہے ۔ کانپور کا واقعہ جب ہوا تو منتظمان پیغام نے خلیفہ رجب الدین کو ٹریبیون دے کر قادیان بھیجا اور مولوی صاحب کا خط منگوایا اگر اس کے چھاپنے میں کوئی خلاف بات کی گئی تھی تو مولوی صاحب کو چاہئے تھا اس کی تردید پیغام میں کرتے نہ کہ منتظمان پیغام پر ناراض ہوتے ۔ مولوی صاحب نے اخبار پیغام صلح کو کانپور کے جھگڑے کے باعث نہیں بلکہ ایک معمولی بات پر ناراض ہو کر بند کر دیا تھا۔ بھائیو ! تعجب ہے ایک عالم قرآن (حضرت خلیفہ اول) اس طرح بلاوجہ ایڈیٹر پیغام اور دوسرے متعلقین کو زبانی اور بذریعہ الفضل ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ کیا یہی انصاف اسلام سکھاتا ہے ؟ پیغام کے خلاف الحق دہلی نے جو زہر اگلا ہے اس کا جواب چونکہ قادیان والوں نے نہیں دیا اس