انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 8 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 8

انوار العلوم جلد 4 A ضرورت مذہب قبل از وقت اطلاع دے دی تھی کہ یہ سب فتنے دور ہو جائیں گے اور کوئی نقصان نہ پہنچائیں گے۔ چنانچہ خدا کے فضل سے اسی طرح ہوا ۔ دنیا آپ کی جماعت کو مٹانا چاہتی تھی مگر کچھ نہ کر سکی اور آپکی جماعت دن بدن به بڑھتی گئی ۔ گئی۔ آپ نے کہا کہ میں ایک معمولی آدمی ہوں کوئی دنیا وی عزت و وجاہت نہیں رکھتا طاقت و شوکت نہیں رکھتا لیکن خدا نے مجھے بتایا ہے کہ مجھے عزت ملے گی اور تمام دنیا میں میرے ماننے والے پھیل جائیں گے۔ اب دیکھ لو یہ بات کس طرح پوری ہو رہی ہے ۔ اسی طرح آپ کو خبر ملی ۔ طاعون آئے گی اور ملک میں پھیلے گی اور قادیان میں بھی آئیگی مگر میرا مکان محفوظ رہے گا چنانچہ اس مکان کے ارد گرد طاعون پڑی مگر اس مکان کو ہمیشہ خدا نے محفوظ رکھا۔ یہ تو اس دنیا کے فوائد ہیں جو مذہب کے ذریعہ حاصل ہوتے ہیں اور آخرت کے فوائد بے شمار اور بے اندازہ ہیں اور اس دنیا کے بعد اسی طرح حاصل ہوتے ہیں جیسے آپ لوگ اب اس لئے پڑھتے ہیں کہ آئیندہ فائدہ اُٹھائیں یہ نہیں کہ آپ کا اب پڑھنا وقت کا ضائع کرنا ہے۔ پس ظاہر ہے کہ مذہب کی ضرورت ہے اور اگر صحیح طریق سے جو اسلام بتاتا ہے اس پر عمل کیا جائے تو خدا مل جاتا ہے اور اس دنیا میں بھی جو خدا سے تعلق رکھتا ہے وہ فائدہ اٹھاتا ہے ۔ آئندہ بھی اس کو انعام ملیں گے ۔ دوسری بات کسی چیز کے متعلق اس کی ذاتی خوبیاں ہیں۔ سو ہمارا دعوی ہے کہ اسلام میں ذاتی خوبیاں بھی اتنی اور ایسی ہیں جو اور کسی مذہب میں نہیں پائی جاتیں ۔ اس وقت مسلمان کہلانے والوں کے اعمال کے جو بڑے نتائج نکل رہے ہیں ان کی وجہ سے اسلام پر الزام نہیں آسکتا۔ کیونکہ اسلام کے بتائے ہوئے طریق کے خلاف چلنے سے ایسا ہو رہا ہے ۔ اس کے بعد حسب ذیل سوالات ہوئے۔ اول یہ کہ دیگر مذاہب میں بھی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو پیشگوئیاں کرتے ہیں، پھر اسلام کی یہ خصوصیت نہ رہی ۔ دوم حضرت مرزا صاحب کے سلسلہ کا پھیلنا ان کی صداقت کا ثبوت نہیں۔ کیونکہ روس میں لین کو بھی بڑی کامیابی ہوئی ہے ۔ حضرت مسیح موعود اور دوسرے لوگوں کی پیشگوئیوں میں فرق حضرت خلیفہ المسیح نے فرمایا ۔ پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ اگر چہ بعض مذاہب کے لوگ پیشگوئی کے منکر ہیں مگر کبھی کبھی لوگ پیشگوئیاں شائع کرتے رہتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ ہمارے مذہب کی تعلیم اور خصوصیت ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارا عل یہ کہنا ہے۔ تمام منجم میں کہتے ہیں کہ ہم اپنے علم کی بناء پر پیشگوئی کرتے ہیں خدا کی طرف سے نہیں کہتے یورپ لبيت