انوارالعلوم (جلد 6) — Page 179
انوار العلوم جلد 4 149 آئینه صداقت نے تحریری ثبوت پیش کر دیا ہے۔ ان باتوں کے متعلق کسی اور شہادت کی ضرورت ہی نہیں ، مگر جو امور ایسے ہیں کہ جن کے متعلق کوئی تحریری شہادت پیش نہیں کی جاسکتی صرف زبانی شہادت سے ان کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ان کے متعلق میں مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر وہ ان کے متعلق میرے بیان کو جھوٹا قرار دیتے ہیں تو قسم کھا کر بیان کریں کہ میں نے ان کے بیان کرنے میں جھوٹ سے کام لیا ہے۔ لیکن میں خوب جانتا ہوں کہ مولوی صاحب اس طریق کو کبھی اختیار نہیں کرینگے کیونکہ وہ قسم اور مباہلہ کے ذریعہ سے فیصلہ کرنے کو نہایت حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حالانکہ یہ طریق فیصلہ اسلام کا پسندیدہ بلکہ اسلام کی صداقت کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ ڈرتے ہیں کہ اس طریقی فیصلہ کو اختیار کر کے وہ خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑ کا کر اپنی ہلاکت کا سامان نہ پیدا کر لیں اور ان کی شامت اعمال ان کے پیش نہ آجائے ۔ واخر دَعُونَنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ