انوارالعلوم (جلد 6) — Page 174
انوار العلوم جلد 4 ۱۷۴ تاریخ اختلاف سلسلہ کا دسواں امر آئینه صداقت دسویں بات مولوی صاحب یہ تحریر فرماتے ہیں کہ سید صاحب کے علاوہ اور بہت سے تعلیم یافتہ بھی میرے عقائد سے بیزار ہو رہے ہیں۔ اور میری مخالفت روز بروز نمایاں ہو رہی ہے۔ میں اس امر کے متعلق پہلے بھی لکھ آیا ہوں اور اب پھر لکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے میری جماعت کے تمام لوگ الاماشاء اللہ عقائد میں میرے متفق ہیں ۔ اور کیا عقل اس بات کو تجویز کر سکتی ہے کہ اس آزادی کے زمانہ میں جبکہ نہ میرے پاس حکومت ہے نہ طاقت تعلیم یافتہ لوگ میرے خیالات سے بیزار بھی ہوں اور پھر میرے ساتھ بھی ہوں ۔ ان کا میرے ساتھ ہونا ہی اس امر کی علامت ہے کہ وہ میرے ہم خیال ہیں ۔ اور اگر فی الواقع مولوی صاحب کا یہ دعویٰ درست ہے تو کم سے کم تو ایسے تعلیم یافتوں کی فہرست شائع کر دیں ۔ جو میرے عقائد سے مرالہ ہیں اور اگر ان کی مراد ان چند مرتدین سے ہے۔ جو میری حجات سے نکل کر ان کے ساتھ جا ملے ہیں تو میں اس بات کے لئے بھی تیار ہوں کہ مولوی صاحب ان لوگوں کی فہرست کا مقابلہ ان لوگوں کی تعداد سے کر لیں۔ جو ان سے جدا ہو کر اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری بیعت میں داخل ہوئے ہیں۔ تاریخ اختلاف سلسلہ کا گیارہواں امر گیارہویں بات مولوی صاحب یہ تحریر فرماتے ہیں کہ بوجہ تنگ ظرفی کے میں احمدیوں کو فاسق کہتا ہوں ۔ مگر تعحب ہے کہ یہ الفاظ اس شخص کے منہ سے نکلتے ہیں جو اسی کتاب کے ابتدائی صفحات میں مجھے اور میرے ساتھیوں کو خال کہ چکا ہے ۔ کیا ضال زیادہ سخت لفظ ہے یا فاسق ؟ فال کا لفظ تو ایسا سخت ہے کہ پانچ وقت کی نمازوں میں مسلمانوں کو حکم ہے کہ دُعا مانگیں کہ ہم ضائی نہ ہو جائیں ۔ مگر کہ دعا کہ ضنا کہ نہ ۔ باوجود اس کے مولوی صاحب نہیں ضال کہتے ہیں۔ دیکھو سپلٹ صفحہ ۳ تا ۸ - اگر کہیں کہ ہم تو قرآن کریم اور حدیث کے مطابق کہتے ہیں۔ تو ہمارا جواب یہ ہے کہ ہم آپ کو سورہ نور کی آیت لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کے ماتحت فاسق کہتے ہیں۔ جس میں خلفاء کے ذکر کے ساتھ فرمایا ہے وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ (النور : ۵۶) اور آپ کے پاس تو ہمیں ضال گھنے کی کوئی دلیل نہیں جیسا کہ میں پہلے