انوارالعلوم (جلد 6) — Page 164
انوار العلوم جلد 4 ۱۶۴ آئینہ صداقت کے متعلق لکھا تھا چھاپ دیا گیا تھا۔ یہ سب واقعات مل کر کس امر کی طرف اشارہ کرتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ۔ ہر شخص خود اپنے دل میں اس کا اس کا جواب پالے گا ۔ تاریخ اختلاف سلسلہ کانواں امر نویں بات مولوی محمد علی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ احمدیوں نے اس کی یعنی اس عاجز کی بیعت بہت سی غلط فہمیوں کے ماتحت کر لی تھی ۔ اور اب ان میں سے بہت سے کھلے طور پر میرے خیالات سے متنفر ہو رہے ہیں۔ چنانچہ مولوی سید محمد احسن صاحب جو حضرت مسیح موعود کے سب سے ا ہے یا نام ای سی امین صاحب جو حضر میں موعود کے سب پرانے اور سب سے زیادہ علم والے زندہ صحابی ہیں۔ انہوں نے ایک اعلان شائع کیا ہے کہ ایم محمود خلافت کے قابل نہیں کیونکہ وہ مفصلہ ذیل غلط عقائد کی اشاعت کرتا ہے ۔ اول یہ کہ تمام قبلہ گوؤں ۔ کو کافر کہتا ہے ۔ دوم یہ کہ حضرت مسیح موعود کو کامل اور حقیقی نبی مانتا ہے۔ نہ کہ جزوی نبی یا محدث سوم یہ کہ پیشگوئی مذکورہ سورۃ الصف متعلق احمد کو حضرت مسیح موعود کے حق میں سمجھتا ہے۔ جماعت احمدیہ نے میری بیعت غلط فہمی سے نہیں کی سب سے پہلے توئیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ خیال کہ لوگوں نے غلط فہمیوں کے ماتحت میری بیعت کر لی تھی بالکل غلط ہے۔ کیونکہ جب میں خلیفہ ہوا ہوں اس سے پہلے میرے عقائد شائع ہو چکے تھے مسئلہ نبوت کے متعلق جیسا کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں نشانہ میں میرا لیکچر ہوا تھا ۔ جو اخبارات سلسلہ میں شائع ہو چکا تھا ۔ اسی طرح اور متعدد مضامین میں نبوت کے متعلق میری تحریرات موجود تھیں مسئلہ کفر کے متعلق ایک مستقل رسالہ لکھ چکا تھا اور بقول مولوی صاحب ۹۱۳ نہ میں۔ پھر میں نے اعلان کر دیا تھا کہ جو حضرت مسیح موعود کو نہیں مانتا وہ کافر ہے پس باوجود اس قدر شہادتوں کے یہ کہنا کیونکر درست ہو سکتا ہے کہ لوگوں نے غلط فہمی سے بیعت کرلی تھی ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک قلیل گروہ نے بعد میں بیعت توڑی بھی ہے۔ لیکن اس سے سینکڑوں گنے لوگوں نے بعد میں بیعت خلافت کی ہے ۔ جب میں خلیفہ ہوا ہوں۔ اس وقت تو بہت ہی تھوڑے لوگ تھے جنہوں نے مجھے قبول کیا تھا زیادہ جماعتیں تو ان لوگوں کی مغالطہ دہی سے رک گئی تھیں۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل نے دستگیری کی اور سب کو کھینچ کر لے آیا۔ پس یہ خیال کہ غلط فہمی کے ماتحت بیعت کی بالکل غلط ہے ۔ اب تک بھی لوگ بیعت خلافت کر رہے ہیں۔ چنانچہ دسمبر سے مسلمان وہی ہے جو خدا کے سب ماموروں کو مانے " تنشهید الاذہان اپریل ملا نہ )