انوارالعلوم (جلد 6) — Page 105
انوار العلوم جلد 4 ۱۰۵ آئینہ صداقت اور لوگ جو اس جلسہ میں موجود تھے اس امر پر حلفیہ شہادت دینے کے لئے تیار ہیں۔ یہ پرائیوٹ گفتگو نہیں تھی بلکہ خدا تعالیٰ نے پبلک میں عین ایک لیکچر کے دوران میں آپ کے منہ پر یہ الفاظ جاری کرائے تھے ۔ اور کیا ہم سمجھیں کہ آپ نے بلا وجہ یہ الفاظ کئے تھے۔ بلاوجہ اس قسم کے لفظ منہ سے نہیں نکلتے۔ فی الواقع آپ محسوس کرتے تھے کہ خواجہ صاحب کدھر جا رہے ہیں، اور آپ کے خیالات بے اختیار تھے کہ آپ کی زبان پر جاری ہو گئے ۔ گو بعد میں آپ بھی اس راستہ پر چل پڑے اور آخر خواجہ صاحب کے ہم خیالوں کے لیڈر بن گئے ۔ بہیں تفاوت را از کجا است تا بکجا - مشابہت کا دوسرا پہلوانجیل کی رو سے انہیں کی شامت یہ ہے کہ میا کہ انہیں سے انجیل کی شہادت جیسا اناجیل سے روے ثابت ہے۔ حضرت مسیح کے جانے کے بعد ان کے حواریوں سے سب سے پہلی غلطی یہ نہیں ہوئی کہ انہوں نے ان کو خدا بنا دیا یا خدا کا بیٹا قرار دیا۔ بلکہ انجیل اس جھگڑے سے بالکل پاک ہے۔ یہ خیال تین سو سال بعد جاکر پیدا ہوا ہے ۔ اور حکومت اٹلی کے عیسائی ہو جانے کا نتیجہ ہے۔ چنانچہ تاریخ سے ثابت ہے کہ مسیح کی الوہیت کا خیال اور اقانیم ثلاثہ کا عقیدہ در حقیقت آہستہ آہستہ یورپ کے مذاہب کے اثر سے مسیحیوں میں آیا ہے ۔ سب سے پہلا خیال جو ان میں حضرت میشیح کی منشاء کے خلاف پیدا ہوا ہے تو وہ غیر قوموں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے دین میں نرمی کرنے اور ان کے خیال کے مطابق بنانے کا تھا۔ چنانچہ نئے عہد نامہ سے معلوم ہوتا ہے کہ پولوس اور برنباس نے انطاکیہ میں شریعت کے احکام کو غیر قوموں والوں کے لئے نرم کر دیا تھا۔ مگر کچھ لوگ یہودیہ سے آئے اور انہوں نے وہاں کے نو مسیحیوں کو تعلیم دینی شروع کر دی کہ جب تک تم ختنہ نہ کرواؤ تم نجات نہیں پا سکتے ۔ اس پر پولوس اور برنباس سے ان کی بحث ہوئی اور معاملہ حواریوں تک پہنچایا گیا وہ سب جمع ہوئے ۔ فریسی نو مینجیوں نے شریعت کے احکام پر زور دیا۔ لیکن پولوس اور برنباس نے اپنی تبلیغی کامیابیوں کا حال جو سنا کر لوگوں پر اثر ڈالا اور آخر سب نے مل کر یہ پیغام انطاکیہ والوں کے پاس بھیجا کہ ان بھائیوں کو غیر قوموں میں سے ہیں اور انطاکیہ اور سوریہ اور قلقیہ میں رہتے ۔ رسولوں اور بزرگوں اور بھائیوں کا سلام - از بسکہ ہم نے سنا کہ ہم میں سے معنوں نے جن کو ہم نے حکم نہیں کیا ۔ جا کے تمہیں اپنی باتوں سے گھرا دیا ۔ اور تمہارے دلوں کو یہ کہہ کے پریشان کیسا کہ ختنہ کرو اور شریعت پر چلو ر سو ہم نے ایک دل ہو کے بہتر جانا کہ اپنے عزیزوں برنباس اور پولوس کے ساتھ جو کہ ایسے آدمی ہیں کہ انہوں نے اپنی جان ہمارے خداوند یسوع مسیح کے نام پر خطرے میں ڈالی۔ بعض چنے ہوؤں کو تمہارے پاس بھیجیں ۔ چنانچہ ہم نے یہوداہ اور سیلاس کو بھیجا۔ اور دے یہ باتیں زبانی بھی بیان کریں گے۔ کیونکہ روح قدس نے اور ہم نے بہتر