انوارالعلوم (جلد 6) — Page 88
انوار العلوم جلد 4 AM آئینه صداقت جو تھوڑے سے لوگ با وجود مرکز سلسلہ سے دور اور دشمنوں میں گھرے ہوئے ہونے کے ہر قسم کے مخالف حالات کی موجودگی میں خدا تعالیٰ کی آواز کو سن کر اس پر لبیک کہتے ہوئے دوڑ پڑے تھے ان کی آگے ہی بڑھی ہوئی مصیبتیں اور بھی بڑھ جائیں اور غضب سے اندھے ہوئے ہوئے دشمن ان کو اپنے غصہ سے آگ میں جلا کر راکھ کر دیں اور اس طرح مولوی صاحب کے دل کو یہ ٹھنڈک نصیب ہو کہ گو سچے اسلام کا قصر ان ممالک میں برباد ہو گیا اور اس کی بنیادیں ہل گئیں مگر ساتھ ہی میری ہو ہ کو کا قران برباد ہوگیا اوراس کی گے کوششوں نے بھی ناکامی کا منہ دیکھا۔ نعوذ باللہ من ذلک۔ مگر مولوی صاحب کو یہ خیال نہیں آیا کہ الٹی سلسلوں میں صداقت کبھی مغلوب نہیں ہوتی و و و و و عمارت کا یہ خیال نہیں داخل ہونے والے لوگ عموماً وہی ہوتے ہیں جو اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر صداقت کو قبول کرتے ہیں اور کوئی مشکل ان کو صداقت کے راستہ سے ہٹا نہیں سکتی کیا محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو ان کے دشمنوں کی کھنچی ہوئی تلواریں اپنے عقائد سے پھر اسکیں یا صفحہ ہستی سے مٹا سکیں ؟ کیا اس زمانہ کے امام کے دشمنوں نے اپنا پورا زور نہیں لگایا اور احمدیوں کو پیس ڈالنے کی کوشش میں ناکامی کا منہ نہیں دیکھا ؟ تو کیا اب آپ کے ڈالے ہوئے تیل سے مخالفت کی جو آگ بھڑکے گی اس کے شعلے غیر ممالک کے احمدیوں کو جلا کر راکھ کر دیں گے اور وہ یا تو تباہ ہو جائیں گے یا مجبور ہو کر حق کو چھوڑ بیٹھیں گے؟ نہیں خدا کی قسم نہیں جس شخص کو ذرہ بھر بھی حلاوت ایمان سے حصہ ملا ہے وہ جانتا ہے کہ صداقت کبھی مغلوب نہیں ہوتی اور حق کے قبول کرنے کے بعد ہر ایک مصیبت حق کے چھوڑ دینے کے مقابلہ میں آسان معلوم ہوتی ہے ۔ مولوی محمد علی صاحب کی ناکامیاں کاش ! مولوی صاحب ان ناکامیوں کو دیکھ کرہی کوئی نصیحت حاصل کرتے جو ان کو ہندوستان نہیں ہوئی ہیں۔ ان کی کوششوں کے نتیجہ میں پانچ سال کے عرصہ میں جس قدر لوگ بھی ان کے ساتھ شامل ہوئے ہیں ان سے کئی گنے زیادہ نئے احمدی جو ان کے ہم خیالوں سے دنیاوی حیثیت میں بھی کسی طرح کم نہیں میری بیعت میں شامل ہوئے ہیں اور خود ان کے ہم خیالوں میں بھی ایک بہت بڑی تعداد ان کو چھوڑ کر میرے ساتھ آکر مل گئی ہے۔ مولوی محمد علی صاحب کا غیر ممالک کی طرف متوجہ ہونا جس طرح میسج ناصری کے بعد لوگ بنی اسرائیل میں اپنے خیالات کی اشاعت سے مایوس ہو کر دوسری اقوام کی طرف متوجہ ہوئے تھے آپ بھی اسی طرح حضرت