انوارالعلوم (جلد 5) — Page 49
انوار العلوم جلد ۵ ۴۹ صداقت احمدیت چاہئے کہ کس کے عقا ئد ایسے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی ہتک ہوتی ہے اور کس کے ایسے ہیں جن سے عزت ۔ ہمارے افعال اور حالات سے اگر ہمارے مخالفین پر یہ ثابت ہو جاتے کہ ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ثابت ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس سلسلہ کی طرف توجہ نہ کریں ۔ نہ کریں۔ خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے اور اس بات کی توفیق دے کہ آپ لوگ ان عقائد کو چھوڑنے میں کسی رشتہ اور تعلق کی کوئی پرواہ نہ کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنگ ہوتی ہے اور ان عقائد کو اختیار کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور عظمت کا ثبوت ملتا ہے تاکہ دنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم ہو ۔