انوارالعلوم (جلد 5) — Page 501
انوار العلوم جلد ۵ ۵۰۱ ملائكة الله لونگا ۔ آخر اتنے ذلیل ہوئے کہ بالکل خاموش ہو گئے۔ پھر دیو بندیوں کو دیکھو کتنے اشتہار لکھے اور شائع کئے مگر جب ہمارے اشتہار کا کوئی جواب ہی نہیں دیتے جو کئی ماہ سے نکلا ہوا ہے۔ تو مباہلہ کے خیال پر انکے دل پر رعب چھا جاتا ہے۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور ذکر کیا ابوجہل نے آتا ہے مجھ پر ظلم کر رکھا ہے آپ انصاف کرائیں۔ اس نے میرا اتنا روپیہ دینا ہے مگر دیتا نہیں۔ رسول کریم پر رکھا ہے میرا انا لی اللہ علیہ وسلم اس کو ساتھ لے کر ابوجہل کے پاس گئے اور جا کر پوچھا کہ تم نے اس کا اتنا روپیہ دینا ہے۔ اس نے کہا ہاں دینا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دے دو۔ اس نے جھٹ نکال کر دے دیئے ۔ اس پر لوگوں نے ابوجہل کو شرمندہ کیا کہ یہ تم نے کیا کیا ؟ تم تو ہمیں کہا کرتے تھے کہ مسلمانوں کا مال کھا جانا جائز ہے ۔ پھر تم نے کیوں دے دیا ؟ اس نے کہا تمہیں کیا معلوم ہے مجھے اس وقت ایسا معلوم ہوتا تھا کہ دو مست اونٹ میرے سامنے کھڑے ہیں۔ اگر یں نے ذرا انکار کیا تو وہ مجھے چیر ڈالیں گے دراصل یہ رعب تھا جو فرشتہ اس کے قلب پر ڈال رہا تھا۔ عرض ملائکہ کا یہ کام بھی ہے کہ رعب ڈالتے ہیں ۔ پھر ملائکہ کا چھٹا کام یہ ہے ۔ کہ توحید الہی قائم کرتے ہیں۔ یوں تو سارے ہی کام فرشتے کرتے ہیں مگر یہ خاص کام ہے جو ہر ایک فرشتہ کرتا ہے ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَالْمَلَئِكَةُ وَأُولُوا لِعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ ال عمران : ۱۹) خدا بھی اپنی توحید پر گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں۔ تو ملائکہ توحید کے ثبوت کے لئے اسباب مہیا کرتے ہیں ۔ ساتواں کام ملائکہ کا یہ ہوتا ہے کہ انبیاء کی تصدیق ظاہر کرتے ہیں۔ لوگ انبیاء کو جھٹلاتے ہیں ۔ مگر وہ دلوں میں خیال ڈالتے رہتے ہیں کہ یہ جھوٹا نبی نہیں ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- لكِنِ اللَّهُ يَشْهَدُ بِمَا أَنْزَلَ إِلَيْكَ انْزَلَهُ بِعِلْمِهِ وَالْمَلَئِكَةُ يَشْهَدُونَ وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا ٥ (النساء : ١٩٧ ) ، : فرمایا خدا گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ تجھ پر نازل کیا گیا ہے یہ ہماری طرف سے ہے اور ملائکہ بھی گواہی دیتے ہیں ۔ ملائکہ کئی طرز سے گواہی دیتے ہیں۔ مثلاً خواب میں نبی کی سچائی ظاہر کر دیتے ہیں ۔ ایک شخص نبی کا دشمن ہوتا ہے اور اسے جھوٹا سمجھتا ہے۔ لیکن ملائکہ ایسی بات انس کے دل میں خواب کے ذریعہ ڈالتے عه والسيرة النبوية لابن هشام جلد اصفر ۲۵۹۰۲۵۸ ناشر مكتبة توفيقية الازهر