انوارالعلوم (جلد 5) — Page 480
انوار العلوم جلد ۵ ۴۸۰ ملائكة الله نہیں ۔ تقدیر تو ایسا مشہور لفظ ہے کہ جاں کسی کو نقصان ہوا یا فائدہ پہنچا اس نے کہہ دیا تقدیر سے ہوا ہے اور چونکہ اس تقریر میں بار بار تقدیر کا لفظ آتا تھا اس لئے اس کی طرف ریت ہی اور چونه با موم لوگ سوال کرتے ہیں کہ تقدیر کیا ہوتی ہے ؟ اس لئے بھی اس کے متعلق جو کچھ کہا گیا ؟ سننے کی خواہش ہوتی تھی اور چونکہ تقدیر ہر روز سامنے آتی ہے اس لئے بھی اس کی طرف خیال سے سننے رہتا تھا۔ اسے لوجہ مگر یہ ضمون جو آج بیان ہوگا اگر چہ ایمانیات میں شامل ہے لیکن بار بار انسان کے سامنے نہیں آتا ۔ اور لوگ جانتے ہی نہیں اور سمجھتے ہی نہیں کہ اسے ایمانیات میں کیوں داخل کیا گیا ہے ؟ اس لئے اس کی طرف خاص توجہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ مسئلہ ملائکہ کا وجود ہے ۔ کی خاص کرنے کی ہے۔ پیسہل خانہ کا وجود ہے ۔ یا ملانکہ پر ایمان لانا ایمانیات میں داخل ہے کا ایک کو خداتعالی نے بیانات میں ملائکہ شامل کیا ہے اور جو شخص ملائکہ پر ایمان نہیں لاتا وہ اسلامی نقطۂ خیال سے چاہے کتابوں پر ، رسولوں پر اور آخرت پر ایمان لائے تو بھی مسلمان نہیں ہو سکتا کافر ہی رہے گا۔ اور جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرنے والا کافر ہوگا اسی طرح جبرائیل کا منکر بھی کافر ہوگا۔ اور ی طرح خدا تعالیٰ کی کتابوں کا انکار کرنے والا کافر ہوگا اسی طرح ملائکہ کا انکار کرنے والا بھی کافر ہو گا اور جس طرح حشر و نشر پر ایمان نہ لانے والا کافر ہو گا اسی طرح فرشتوں کو نہ ماننے والا بھی کافر ہوگا ۔ مگر افسوس کہ مسلمانوں نے ملائکہ کی طرف بہت کم توجہ کی ہے۔ ملائکہ کیا ہوتے ہیں ؟ ان کا وجود کیوں منوایا گیا ہے ؟ ان کے ماننے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟ اس کو نہیں ؟ کا ؟ کے مانے ہوتا ؟ جانتے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کو ماننے کا تو یہ فائدہ ہے کہ اچھی باتوں کی ہدایت ملتی ہے اور ان پر عمل کر کے انسان اعلیٰ روحانی مدارج حاصل کر سکتا ہے۔ قیامت کے ماننے کا یہ فائدہ ہے کہ انسان ڈر کے مارے گناہ چھوڑتا اور نیک عمل کرتا ہے۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ قیامت کے دن بُرے کاموں کی سزا ملے گی اور نیک اعمال کا اجر ملے گا۔ خدا تعالیٰ کو ماننے کا بھی فائدہ ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ رازق ہے، خالق ہے ، رحیم ہے ، کریم ہے اس کو مان کر اس کی ان صفات سے فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔ مگر ملائکہ کیا ہیں جو منوائے جاتے ہیں ؟ ان کا کیا فائدہ ہے کہ انہیں مانا جائے ؟ عام طور پر لوگوں کو جو ملائکہ کے متعلق ایمان ہے ملائکہ کے متعلق عام لوگوں کا ایمان ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا ا جاتا ہے اس کی نسبت سوچیں کہ وہ اگر جاتا رہے تو ان میں کیا کی آجائے گی ؟ ہر ایک شخص سوچے کہ اگر میںمحمد صل اللہ علیہ وسلم کے متعلق کہوں گا کہ آپ رسول