انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 470 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 470

اصلاح نفس ۴۷۰ انوار العلوم جلد ۵ کہ جب انکے چپڑے جل جائیں گے تو ہم انہیں نئے چمڑے پہنا دیں گے تاکہ وہ عذاب کو محسوس کر سکیں۔ <<^ پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ مجرم چاہتا ہے سزا دے لو مگر راضی ہو جاؤ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَلَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ (ال عمران : ان کو عذاب بھی ملے گا دُکھ بھی پہنچے گا اور خدا ان سے بات بھی نہیں کرے گا اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ان کی طرف نظر بھی اُٹھا کر نہیں دیکھے گا۔ غرض جس قدر عذاب ہو سکتے ہیں۔ وہ بیان کئے گئے ہیں ۔ اب میں تم سے پوچھتا ہوں کہ جو چیز تم اپنے نفس میں پاتے ہو اس پر غور کرو اور دیکھو کہ آیا وہ اس قابل ہے کہ اگر نہ ہو تو اتنے عذابوں میں مبتلا کئے جاؤ۔ اگر وہ چیز تمہارے پاس نہیں جس کے نہ ہونے پر اس قدر عذاب دیئے جائیں اور حبس کے ہونے پر اس قدر انعام کئے جائیں تو سوچو کہ تم ہرگز ایمان کے اس مقام پر نہیں پہنچے جس کا نام قرآن کریم میں ایمان رکھا گیا ہے ۔ بہت بڑی تبدیلی پیدا کرو ان سب باتوں کو بیان کرنے کے بعد میں تو ہی کوں گا کہ ایک بہت بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور اپنے نفس پر موت وارد کی اور اپنے کرنے کی حاجت ہے۔ تم اپنے نفسوں پر موت وارد کر کے دیکھو تو سہی کہ تمہیں کیا ملتا ہے ؟ اور تم سے کیا جاتا ہے کہ تم انعام کے وعدوں اور عذاب کی وعیدوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے اندر تبدیلی کرو کہاجاتا ہے کہ تم انعا اور عذاب وعیدوں مدنظر اپنے اندر بابا اور تھوڑی تھوڑی بات پر ٹھوکر نہ کھایا کرو۔ میں نے دیکھا ہے کہ کئی لوگ معمولی معمولی باتوں پر ٹھو کر کھا جاتے ہیں ۔ تھوڑا ہی عرصہ ہوا ایک جگہ سے دریافت کیا گیا کہ ہم کس کو ووٹ دیں یہ شہر والوں کو لکھا گیا کہ مشورہ کر کے لکھیں کہ کون آدمی مناسب ہے ؟ ان کے جواب کی بناء پر ایک شخص کے متعلق سفارش ہے ان کے جواب بناء کے کر دی گئی ۔ مگر گاؤں کے لوگوں نے جن کے ووٹ تھے اس معاملہ کو دوبارہ پیش کیا اور کہا کہ یہ شخص مناسب نہیں اس پر ان کو اجازت دے دی گئی کہ جس کو چاہیں ووٹ دیں ۔ اس پر ایک شخص کا خط آیا کہ اس وجہ سے سیکرٹری کو ابتلاء آگیا کہ کیوں حکم بدلا گیا ہے ؟ میں نے کہا اس پر ابتلاء کوئی نہیں آیا کیونکہ ابتلاء تو وہ ہوتا ہے کہ جس پر نازل ہو وہ کہے کہ نہیں آیا۔ مثلاً جس کے رشتہ داروں کو خدا نے مار دیا وہ خوش ہو اور کسے کہ خدا کی راہ میں مارے گئے ہیں غم کی کونسی وجہ ہے ؟ اس کے متعلق کہیں گے