انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 469

انوار العلوم جلد ۔ ۴۶۹ اصلاح نفس اسی طرح کافر کے متعلق کہتا ہے کہ وہ ہر چیز چھوڑنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔ چنانچہ فرماتا ہے :۔ يَوَةَ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمَئِذٍ بِبَنِيْهِ وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ وَفَصِيلَتِهِ الَّتِى تُنْوِيهِ، وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ كَلَّا إِنَّهَا لَظَى ه (المعارج : ۱۲ تا ۱۶) مجرم چاہے گا کہ بیٹا بیوی، بھائی سارا کنبہ اور ساری چیزیں جو کچھ زمین میں ہوں دے کر میں اس عذاب سے مخلصی پاؤں لیکن اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔ پھر مؤمن کے لئے یہ تھا کہ فرشتے تکریم کے لئے آئیں گے ۔ کافر کے متعلق فرماتا ہے۔ إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَلٍ وَسُعُرِهِ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَفَرَه القمر : ۴۸-۴۹) که مجرم جب مارا جائے گا تو جان نکلتے ہی اس کو کوڑے پڑنے شروع ہو جائیں گے اور ذلت کی یہی حالت نہ رہے گی بلکہ اور زیادہ ہوگی جس طرح مردہ بھیڑ کی لاش کو پھینک دیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ان کو لاتوں سے پکڑ کر مونہوں کے بل گھسیٹ کر آگ میں پھینک دیا جائے گا۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ سزا میں آرام کے لئے وقفہ مل جاتا ہے لیکن کافروں کے لئے ایسا نہیں ہوگا ادھر مومنوں کے لئے تو یہ فرمایا تھا کہ ان کا انعام بڑھتا ہی جائے گا۔ ادھر کافروں کے متعلق فرماتا ہے کہ جب وہ عذاب سے نکلنا چاہیں گے ۔ تو پکڑ کر پھر اس میں ڈال دیا جائے گا۔ چنانچہ فرمانا ہے ۔ سے تو گا۔ فرمانا كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا مِنْ غَةٍ أُعِيدُوا فِيهَا وَذُوقُوا عَذَابَ الْحَرِيقِ الج : ۲۳) جب کبھی کافر ارادہ کریں گے کہ عذاب سے نکلیں ان کو لوٹا کر اسی میں ڈال دیا جائے گا کہ اس جلاتے والے عذاب کا مزا چکھو۔ لے کا یہاں روحانی اور جسمانی دونوں عذابوں کا ذکر ہے کہ ان کے جسم تو آگ میں جلتے ہوں گے مگر ان کے دلوں میں بھی آگ لگی ہو گی ۔ پھر جب عادت ہو جائے گی تو منزا کی تکلیف اتنی محسوس نہیں ہوتی جتنی ابتداء میں ہوتی ہے ۔ چنانچہ وہ لوگ جو جیل میں زیادہ عرصہ رہتے ہیں انہیں جب نکالا جاتا ہے تو کتے ہیں ہمارا لوٹا وغیرہ سنبھال رکھنا ہم پھر آ کر لیں گے ۔ کافروں کے متعلق فرمایا ۔ ان کو عادی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ بلکہ ۔ ۔ انکو كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلُنْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ (النساء : ٥٤)