انوارالعلوم (جلد 5) — Page 24
انوار العلوم جلد ۵ ۲۴ قیام توحید کیلئے غیرت میں کہتا ہوں کہ وہ کیسے جھوٹا ہو سکتا ہے۔ اس کو جھوٹا نہیں کہا جاسکتا ۔ ہاں ہم یہ کہ سکتےہیں کہ اس کو غلطی لگی تھی ۔ وہ لکھتا ہے کہ میں اس نظارہ کو دل میں لاکر حیران ہو جاتا ہوں کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک چھوٹی سی مسجد میں جس پر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی تھی جو بارش کے وقت ٹیکنے لگ جاتی تھی اور نمازیوں کو کے پینے اور کیچڑ میں نماز ادا کرنی پڑتی تھی اس میں بیٹھ کر کچھ لوگ جن کو تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا بھی میسر نہیں تھا لوگ جن کو تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا جی میسر ہیں ؟ یہ باتیں کرتے تھے کہ ہم دنیا پر غالب آجا دینگے اور جو دین ہم پھیلانا چاہتے ہیں اس کو پھیلا دینگے اور پھر باوجود اس بے بضاعتی کے وہ اپنی بات کو پورا کر کے دکھا دیتے ہیں ۔ یہ ایک معمولی بات نہیں بلکہ غیر معمولی ہے ۔ اس بات کو سوچنا چاہئے ۔ یہی حال ہمارا ہے۔ ایک طرف غور کرو یورپ میں پیس (PEACE) کا نفرنس بیٹھی ہے اس میں مسٹر لائڈ جارج وزیر اعظم انگلستان اور دوسری بڑی سلطنتوں کے وزراء اور نمائند سے تجویز کرتے ہیں کہ دنیا میں امن کس طرح قائم ہو سکتا ہے ایک ہماری یہ جماعت ہے جو شرک کے مقامات میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے اور دیگر مذاہب کے پیروؤں کے دلوں کو دلائل سے فتح کرنے اور اس طرح امن قائم کرنے کے لئے مشورہ کرنے کے لئے بیٹھی ہے۔ وہاں اگر وزراء سلطنت ہیں تو یہاں غرباء ہیں جن میں سے بہت بہت کی وہی حالت ہے جو اس وقت صحابہ کی حالت تھی۔ پس یہ لوگ جو میاں نظر آتے ہیں۔ ان کا خیال ہے نہ صرف خیال بلکہ یقین اور ایمان ہے کہ ایک ایک اینٹ جو ان کی طرف سے ایک لندن میں مسجد کی رکھی جائیگی وہ گو یا ترقی اسلام کی بنیاد کی اینٹ ہوگی ۔ اس وقت دنیا دی طور پر خواہ کی ۔ کیسے ہی وسیع دماغ کا آدمی ہو وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکتا کہ یہ لوگ بھی کچھ کر سکتے ہیں اور یہ سچ ہے کہ یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے۔ مگر خدا ان سے بہت کچھ کر سکتا ہے ۔ اُمید ہے کہ اب چندوں کی مقدار آمد بہت بڑھ جائیگی۔ اس لئے اندیشہ ہے کہ جلد وہ وقت نہ آجائے جسے متعلق رسول کریم نے فرمایاکہ اد کے باہر ہونا بہار کے ای درہم کے برابر ہوگالیکن ابھی رات سے خوب جائے متعلق رسول کریم نے نے خواب کمایا جا سکتا ہے خصوصاً قادیان والوں کیلئے۔ اس لئے میں نے آپ لوگوں کو جمع کیا ہے اور وہ تمام ضروریات بادی ہیں جو وہاں مسجد بنانے کی داعی ہیں۔ میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے چندہ کی مقدار کو جو انہوں نے پہلے لکھایا ہو بڑھا سکتے ہیں بڑھا دیں جنہوں نے نہیں لکھوایا وہ لکھوا دیں تاکہ کل وہ اشتہار جو باہر کیلئے شائع ہونیوالا ہے اس میں لکھ دیا جائے کہ قادیان کی جماعت نے مطلوبہ تمیں ہزار میں سے کس قدر روپیہ فراہم کر دیا ہے۔