انوارالعلوم (جلد 5) — Page 416
انوار العلوم جلد ۵ ۴۱۶ اصلاح نفس کتب اور کتب فروش رسالوں اور ٹیکوں کے تعلق میں یہ کہا ہے کہ جوک تبلیغ کے لئے لٹریچر کی سخت ضرورت ہے ۔ اس لئے جن دوستوں کا کی ضرورت ۔ لئے کو خدا تعالیٰ نے علم دیا ہے وہ تبلیغی رسالے لکھیں اور شائع کریں۔ مگر پچھلے دنوں سے یہاں کے کتب فروشوں ! میں ایک بہودہ روح تاجرانہ طرفہ کی نمو دار ہو گئی ہے وہ یونہی بیہودہ اور فضول رسالے چھاپ دیتے ہیں۔ پھر ایک دوسرے کی نقل کر کے ایک ہی کتاب یا رسالہ شائع کرتے ہیں۔ اس قسم کی ایک دوسرے کے خلاف شکایت میرے پاس پہنچی ہے ۔ انہوں نے اپنی اپنی بریت کی ہے لیکن میرے نزدیک ان کا جرم ثابت ہے آئندہ انہیں اپنی اصلاح کر لینی چاہئے ۔ ورنہ اعلان کر دیا جائے گا کہ ایسے نقال کتب فروشوں کی کتا بیں نہ خریدی جائیں ۔ مگر جہاں ایک دوسرے کی نقل ہوتی ہے وہاں بعض مفید رسالے بھی نکلتے ہیں۔ ہیں۔ اس لئے ان کی مدد ان کی مدد کرنی چاہئے مگر اسی حد اہئے مگر اسی حد تک کہ تاجرانہ حیثیت سے وہ کام کرتے ہیں جماعت کے لحاظ سے نہیں ۔ مفید ٹریکٹوں اور رسالوں سے بہت فائدہ پہنچتا ہے۔ ہمارے سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب اس قسم کے مفید ٹریکیٹ شائع کرتے رہتے ہیں جن کے ذریعہ کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے اور فائدہ بھی ہوا ہے ۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا افریقہ کا ایک خطہ انہوں نے بھجوایا تھا جس نے ان کے ذریعہ بیعت کی ہے ۔ ہمارے خلاف شورش اس کے بعد میں اس شورش اور غصہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو کے پچھلے دنوں سے ہمارے خلاف پھیلا ہوا ہے ۔ ہم آدمی ہیں اور آدمیوں میں رہتے ہیں اور آدمیوں میں ہی رہیں گے ۔ اس لئے ممکن نہیں کہ اس دنیا میں رہتے ہوئے ان معاملات اور حالات سے علیحدہ رہ سکیں جو دوسروں کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ بعض لوگ اس قسم کے معاملات کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ نہیں ان سے کیا ؟ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ ٹھیک نہیں یہیں ان معاملات سے تعلق ہے اور جب تک ہم انسان میں اس وقت تک ان باتوں سے علیحدہ نہیں رہ سکتے جو ہمارے ملک میں ہو رہی ہیں ۔ اگر ملک میں لڑائیاں ہوں گی تو ان کا اثر ہم پر پڑے گا اور اگر روشنی ہوگی تو اس کا بھی اثر ہم پر پڑے گا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے طور پر یہ ہیں کہ دشمن کا گندہ اثر ہم پر نہ پڑسکے۔ ہم گورنمنٹ کی وفاداری کیوں کرتے ہیں ؟ پچھلے دنوں سیاست کا بڑا شور برپا رہا ہے اور لوگ ہمارے خلاف بڑنے