انوارالعلوم (جلد 5) — Page 329
انوار العلوم جلد ۵ ۳۲۹ اسلام اور حریت و مساوات ہو اس کی بات قابل تسلیم نہیں۔ کیونکہ حدیث تبھی رد ہو سکتی ہے اور اس کا ماننا اذبا با مِن دُونِ اللہ کی اطاعت کے ماتحت بھی آسکتا ہے جب ساتھ یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ نبی کریم صل اللہ علیہ کم نعوذ باللہ بعض باتیں خدا تعالیٰ کے خلاف منشاء اور اس کے احکام کی مخالفت میں بھی کہ لیا کرتے تھے ۔ لیکن جب خواجہ صاحب اس امر کا دعوی نہیں کرتے تو پھر اس جگہ اس بات کے بیان کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ اور اس کے بیان کرنے سے حدیث رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح درجہ اعتبار سے ساقط ہو گئی ؟ اور اگر خواجہ صاحب کا یہ مطلب ہے کہ نبی گو ایسی بات بھی کسے جو اللہ تعالیٰ کے حکم کے خلاف نہ ہو تب بھی اس کا حکم ماننے کے لئے وہ تیار نہیں ہیں تو پھراس سے زیادہ انبیاء کی ہتک کوئی نہیں ہو سکتی کہ دنیا دی حکام کے احکام مانے جائیں ۔ ماں باپ کے احکام پر عمل کیا جائے ۔ مگر نبی کی بات تسلیم نہ کی جائے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللهِ النفساء : ۶۵) یعنی ہم نے کوئی رسول دنیا میں مبعوث نہیں فرمایا مگر اس حال میں کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اس کی اطاعت کی جائے۔ اس آیت میں " باذن الله" کے الفاظ استعمال ہوتے ہیں نہ کہ فی اوامر اللہ یہیں اس آیت کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے احکام میں اس کی اطاعت کریں کیونکہ اول تو الفاظ اس کے متحمل نہیں ہوتے ۔ دوم اگر احکام اللہیہ میں ہی اس کی اطاعت تھی تو پھر اسکی اطاعت کا ذکر کیوں کیا گیا ہے اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : ۲۲ - تم لوگوں کے لئے رسول الله میں ایک پاک نمونہ ہے۔ اور پھر فرماتا ہے :۔ قُلْ ▼ لئے قل أن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحببكم الله ما این ارتم الدراما سے محبت رکھتے ہو تو میری اطاعت کرو ر تم سے اللہ تعالیٰ محبت کرنے لگے گا۔ ان آیات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ علاوہ کلام الہی میں مذکور شدہ احکام کے رسول بھی جو حکم دے اس کی اطاعت خدا تعالیٰ کی طرف سے فرض ہے اور شرک وہ اس لئے نہیں ہوتی کہ اطاعت اپنی ذات میں شرک نہیں ۔ اطاعت کسی وجود کی تبھی شرک ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ کی اطاعت کے مقابلہ پیر پڑ جاوے ۔ ورنہ اطاعت تمام انسان کسی کسی مخلوق کی کرتے ہیں۔ اور چونکہ رسول کی اطاعت بانی اند مدال عمران : ۳۲