انوارالعلوم (جلد 5) — Page 305
انوار العلوم جلد ۵ بچے اس میں سے ہو گا۔ ۳۰۵ اسلام اور حریت و مساوات خواجہ صاحب اس آیت کو نکھیں اور سوچیں کہ ان کی دلیل وراثت کے مساوی ہونے کی کہاں گئی؟ اگر عورت خاوند کے مال کی وارث ہوتی ہے تو خاوند بھی عورت کے مال کا وارث ہوتا ہے اور یہاں بھی ان کا ہوتا ہے ہی ہر حال مرد یا عورت ۔ بھی اس کا حصہ دگنا ہوتا ہے پس بہر حال مرد کا حصہ عورت کے حصہ سے دگنا رہے گا۔ بلکہ دُگنے سے بھی بعض صورتوں میں بڑھ جائے گا۔ گا ورثہ میں مرد و عورت کے حقوق مساوی نہ ہونے میں حکمت یہ فرق جو مرد اور عورت کے حصہ میں شریعت نے رکھا ہے اس کی وجہ اور ہے اور یہ عدم مساوات ظالمانہ طور پر نہیں بلکہ ثابت شدہ حقائق کے ماتحت ہے ۔ عورتوں اور مردوں میں مساوات ثابت کرنے کی کوشش کرنے کے بعد خواجہ صاحب نے اور کئی قسم کی مساوات احکام قرآنیہ سے ثابت کرنی چاہی ہیں اور بتایا ہے کہ اسلام نے مذہب میں مساوات قائم کی ہے کہ اس سب انسانوں کو اسلام کی دعوت دی ہے ۔ ۲ ۔ نسلی مساوات قائم کی ہے کہ عربی و عجمی اور بڑی اور چھوٹی ذاتوں کا فرق مٹا دیا ہے ۔ ۳۔ مال میں مساوات قائم کی ہے کہ کوئی شخص اپنے پاس ضرورت سے زیادہ مال نہیں رکھ سکتا ۔ ہر امر میں مساوات نہ ہونے کا اعتراف میں نہیں سمجھتا کہ ان دعاوی کیسے ثابت کرنے یا ثابت کرنے کی کوشش کرنے میں خواجہ صاحب کا کیا مقصد تھا۔ جس خط پر انہوں نے یہ سلسلہ مضامین لکھنا شروع کیا ہے۔ اس پرانہوں نے ی تو یہ ہوا اٹھایا گیا ہےکہ ہر اک باتمیں حریت ومساوات میں بعض جگر حریت و مساوات میں سوال بری ہوتی ہے بعض جگہ جائز اور بعض جگہ ضروری پس ان امور میں اگر حریت و مساوات ثابت بھی ہو جائے تو اس کا فائدہ اور نفع ؟ اصل مضمون پر کیا روشنی پڑے گی؟ میرے خطہ کی تردید تو تب ہو سکتی تھی کہ حریت و مساوات ہر رنگ میں ضروری ہوں اور یہ آپ نے خود تسلیم کیا ہے کہ ہر امر میں حریت و مساوات کا اصل قائم نہیں رہ سکتا ۔ آپ لکھتے ہیں ۔ " اس میں شک نہیں کہ حکومت کے باعث حکمران قوم کو ایک طرح کی فضیلت محکوم قوم پر حاصل ہوتی ہے لیکن اس فضیلت کا مفہوم ایسی عدم مساوات نہیں ہے جو غلامی کا مترادف ہے۔ (وکیل ۲ دسمبر ۱۹۲۰ء) جب آپ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ہر جگہ حریت و مساوات کا اصل نہیں چل سکتا تو پھر اس سلسلہ