انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xiii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page xiii

انوار العلوم جلد ۵ १ فرائض مستورات ۱۹۲۰ تعارف کتب حضرت مصلح موعود کا مستورات سے یہ ایک خطاب ہے جو حضور نے شائد میں سیالکوٹ قیام کے دوران ۱۲ اپریل کو پنجابی زبان میں فرمایا تھا ۔ ایڈیٹر صاحب الفضل محترم خواجہ غلام نبی صاح حب نے اس خطاب کا اردو ترجمہ 14 اپریل کے الفضل میں شائع کیا تھا۔ حضور نے اس خطاب میں مستورات کو نہایت آسان اور سادہ پیرا یہ میں اسلامی احکام پر عمل نور نے میں کو آسان اور سادہ پیدا، کرنے ، عبادات و اخلاق حسنہ کے اپنانے اور بعض ناپسندیدہ امور مثلاً بد رسوم و غیرہ کو ترک کرنے کی تلقین فرمائی ہے ۔ ۱۰ ☆☆☆ ایک غلط بیانی کی تردید " یہ حضرت مصلح موعود کے قلم سے نکلی ہوئی ایک تحریر ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ نہ میں ہندوستان کے ایک اخبارہ آفتاب" میں مرزا بشیر الدین محمود احمد سے قطع تعلق کے عنوان سے سے ایک فرضی اور خود ساختہ خط شائع ہوا ۔ اس خط کے لکھنے والے کا نام مستری عمر بخش (انجن ڈرائیور کو ہاٹ) ظاہر کیا گیا تھا۔ ۱۹۲۰ء حضور نے اس شخص کے متعلق مکمل تحقیق کے بعد اخبار الفضل قادیان کی ۱۳ مئی شئ کی اشاعت میں اس خط کا جواب تحریر فرمایا اور اس میں لگائے جانے والے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی پر زور تردید فرما کر اس خط کی اشاعت پر تعجب کا اظہار فرمایا ہے۔ ***