انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page xii

انوار العلوم جلد ۵ A تعارف کتب لئے خدا تعالیٰ نے اس موعود کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے بھیجا ہے۔ جس نے اسلام کی صداقت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی افضیلت ظاہر فرمائی ہے ۔ دوم یہ کہ حضرت مسیح موعود نے وفات مسیح کا جو عقیدہ پیش فرمایا ہے اس سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ اور سوم یہ کہ حضرت مسیح موعود کا دعویٰ خدا کے نبی ہونے کا تھا اور نبوت کا یہ انعام بھی آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حاصل ہوا ہے پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضانِ نبوت کا جاری رہنا ہی فضیلت ہے نہ کہ اس کا بند ہو جانا۔ ◇◇◇ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا سیدنا حضرت مصلح موعود کا یہ ایک پبلک لیکچر ہے جو حضور نے تاریخ ار اپریل ۱۹۲۰ و پانچ بجے شام بقام سیالکوٹ ارشاد فرمایا تھا۔ بنیادی طور پر حضور نے اس لیکچر میں اس سوال کو کہ " دنیا کا آئندہ مذہب کیا ہوگا ؟ کے جواب میں بڑی تحدی سے یہ بات پیش فرمائی ہے کہ اسلام ہی دنیا کا کیا آئندہ مذہب ہوگا ۔ حضور نے اپنے اس مختصر لیکچر میں اسلام اور عیسائیت کی تعلیم کا موازنہ پیش فرماتے ہوئے یہ ثابت فرمایا ہے کہ اسلام ہی عیسائیت کا مقابلہ کر سکتا اور اس پر غالب آسکتا ہے اس کئے لازماً مانناپڑے گا کہ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہی ہو گا۔ کیونکہ اسلام کی تعلیم ہر زمانے کے لئے کافی ہے اور یہ مذہب ہر ایک کی پیاس بجھا سکتا ہے اور ہر زمانے میں پیش آنے والی ضروریات کا علاج کر سکتا ہے ۔