انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 471 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 471

انوار العلوم - جلد ۴ ۷۱ خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خطاب حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی (جو حضور نے سالانہ جلسہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء کو مسجد نور قادیان میں فرمایا) أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ امَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ، فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبَا مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحُبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوْعَدُونَ (الدريت : ٥٢ ) معذرت پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کے متعلق کچھ بیان کروں جس پر بولنے کا آج میرا ارادہ ہے میں ان سب احباب سے جو بیرون جات سے تشریف لائے ہیں ایک معذرت کرتا ہوں۔ مجھے آج صبح ایک نہایت افسوس ناک خبر معلوم ہوتی ہے کہ بعض احباب کو آج رات جلسہ کے منتظمین نے بہت سخت اور ناجائز تکلیف دی ہے۔ اسلام نے علاوہ اس اخوت اسلامی کے جو ہر ایک مسلمان پر فرض کی گئی ہے مسلمانوں کے لئے اکرام ضیف بھی ایک فرض قرار دیا ہے۔ اور چونکہ اس فرض کو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اس لئے کوئی انسان اسے مٹا نہیں سکتا۔ اور جو اس کے خلاف کرتا ہے وہ اپنے مہمان کی ہتک نہیں کرتا بلکہ اپنی ہتک بھی کرتا ہے کیونکہ خدا تعالی کے مقرر کردہ حقوق کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔ لوگ کہتے ہیں فلاں نے میری ہتک کی۔ فلاں نے میری ہتک کی۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ ہتک حق پر قائم ہوتے ہوئے