انوارالعلوم (جلد 3) — Page 418
انوار العلوم جلد ۳۰ ۴۱۸ متفرق امور نبوت کا دعوی کیا اور آپ عین محمد " بن گئے۔ بلکہ یہ کہ آنحضرت ا میں جو خوبیاں تھیں وہی آپ کی اپ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری سے آپ میں بھی آگئیں۔ پس جہاں آنحضرت اور مسیح موعود مقابلہ پر آئیں گے۔ وہاں رسول کریم آقا کے درجہ پر اور مسیح موعود خادم کے درجہ پر کھڑے ہوں گے ۔ اور جہاں الگ الگ نام لیا جائے گا۔ وہاں حضرت مسیح موعود کو آنحضرت ا کے تمام کمالات حاصل کرنے کی وجہ سے عین محمد " بھی کہہ سکیں گے۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود کی ان تحریرات کے ہوتے ہوئے جن میں آپ نے اپنے درجہ کو صاف طور پر بیان فرما دیا ہے۔ پھر کیوں دھوکا لگتا ہے۔ پہلے علماء نے بھی لکھا ہے کہ مسیح موعود کا جھنڈا آنحضرت کے جھنڈے سے نیچے ہو گا۔ اس کا بھی یہی مطلب ہے کہ وائسرائے کے تخت پر بھی بادشاہ لکھا ہوتا ہے اور اس جگہ بچھایا جاتا ہے جہاں بادشاہ کا تخت ہوتا ہے۔ مگر جہاں بادشاہ اور وائسرائے اکٹھے ہوں وہاں وائسرائے کا تخت نیچے رکھا جائے گا۔ پس اس لحاظ سے کہ حضرت مسیح موعود نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ آنحضرت ا سے حاصل کیا۔ آپ خادم ہیں اور آ انحضرت الله آقا اور اس لحاظ سے کہ آ۔ سے کہ آپ نے آنحضرت کے تمام کمالات اخذ کر لئے عین محمد " ۔ اس بات پر اگر ساری دنیا بھی ہماری مخالف ہو به تمام جائے تو ہمیں اس کی کیا پرواہ ہے جبکہ حضرت مسیح موعود نے خود لکھ دیا ہے کہ ۔ آنچه دار است ہر نبی را جام واد آن جام را مرا انبیاء گرچه بوده اند ہے من العرفان کم نیم زاں ہمہ بروئے یقیں ہر کہ گوید دروغ هست لعیں نہ کمترم زکی یعنی تمام نبیوں کو جو کچھ دیا گیا ہے۔ وہ سب کچھ ملا کر مجھے دیا گیا ہے۔ اس سے آنحضرت ہی کی بلند شان معلوم ہوتی ہے۔ کیونکہ آنحضرت ا الله تمام نبیوں کے جامع تھے۔ تب ہی تو مسیح موعود بھی آپ کے ذریعہ تمام انبیاء کے کمالات کے جامع ہو گئے ۔ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ کے بھی یہی معنی ہیں کہ تمام انبیاء کے اصل جامع تو آنحضرت اللہ ہی تھے۔ لیکن حضرت مسیح موعود نے بھی اپنا سینہ آنحضرت ا کی اتباع کی وجہ سے ایسا صاف کیا کہ آپ کی پوری تصویر اپنے اندر کھینچ لی۔ اور دیکھنے والے کے لئے کوئی فرق نہیں رہا۔ مگر پھر بھی آپ خارم اور آنحضرت ا آقا ہی ہیں۔ نبوت مسیح موعود کے متعلق میرا یہی عقیدہ ہے اور اس کو میں نے شائع کیا ہے۔ اور اب