انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 52 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 52

انوار العلوم جلد ۳ ۵۲ منصب خلافت خیال ہے کہ ایک مدرسہ کافی نہیں ہے جو یہاں کھولا ہوا ہے اس مرکزی سکول کے علاوہ ضرورت ہے کہ مختلف مقامات پر مدر سے کھولے جائیں ۔ زمیندار اس مدرسہ میں لڑکے کہاں بھیج سکتے ہیں ۔ زمینداروں کی تعلیم بھی تو مجھ پر فرض ہے پس میری یہ رائے ہے کہ جہاں جہاں بڑی جماعت ہے وہاں سر دست پرائمری سکول کھولے جائیں ایسے مدارس یہاں کے مرکزی سکول کے ماتحت ہونگے ۔ ایسا ہونا چاہئے کہ جماعت کا کوئی فرد عورت ہو یا مرد باقی نہ رہے جو لکھنا پڑھنا نہ جانتا ہو۔ صحابہ نے تعلیم کیلئے بڑی بڑی کوششیں کی ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض دفعہ جنگ کے قیدیوں کا فدیہ آزادی یہ مقرر فرمایا ہے کہ وہ مسلمان بچوں کو تعلیم دیں۔ میں جب دیکھتا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا فضل لے کر آئے تھے تو جوش محبت سے روح بھر جاتی ہے آپ نے کوئی بات نہیں چھوڑی۔ ہر معاملہ میں ہماری راہنمائی کی ہے پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفہ المسیح نے بھی اسی نقش قدم پر چل کر ہر ایسے امر کی طرف توجہ دلائی ہے جو کسی بھی پہلو سے مفید ہو سکتا ہے۔ غرض عام تعلیم کی ترقی کیلئے سر دست پرائمری سکول کھولے جائیں ۔ ان تمام مدارس میں قرآن مجید پڑھایا جائے اور عملی دین سکھایا جائے نماز کی پابندی کرائی جائے مومن کسی معاملہ میں پیچھے نہیں رہتا ۔ پس تعلیم عامہ کے معاملہ میں ہمیں جماعت کو پیچھے نہیں رکھنا چاہئے اگر اس مقصد کے ماتحت پرائمری سکول کھولے جائیں گے تو گورنمنٹ سے بھی مددمل سکتی ہے۔ عت کی دُنیوی ترقی تعلیم کے سوال کے ساتھ ہی یہ بھی قابل غور امر ہے کہ جماعت جماعت کی دُنیوی ترقی ہو ۔ ان کو فقر اور سوال سے بچایا جائے اور واعظین تبلیغ اور تعلیم شرائع کیلئے جائیں ۔ ان کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ وہ جماعت کی مالی رقی کا بھی خیال رکھیں اور یہاں رپورٹ کرتے رہیں کہ احمدی نسبت تو نہیں ۔ شخص اس کی کیا جائے۔ شخص سست پایا جائے تو اس کو کاروبار کی طرف متوجہ کیا جائے ۔ مختلف حرفتوں اور صنعتوں کی طرف انہیں متوجہ کیا جائے اس قسم کی باقاعدہ اطلاعیں جب ملتی رہیں گی تو جماعت کی متوجہ اصلاح حال کی کوشش اور تدبیر ہو سکے گی ۔ جب میں نے ان باتوں پر غور کیا تو میں نے دیکھا کہ یہ بہت بڑا عملی ضرورت ہے میدان ہے میں نے غور کیا تو ڈر گیا کہ باتیں تو بہت کیں اگر عمل