انوارالعلوم (جلد 2) — Page 594
انوار العلوم جلد ۲ ۵۹۴ حقيقة النبوة (حصہ اول ) جبکہ حضرت مسیح موعود اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ مجھے ایک قسم کی نبوت ملی ہے جو میرے سوا اور کسی کو نہیں ملی اور قرآن کریم اور احادث بھی صرف مسیح موعود کی رسالت پر گواہ ہیں اور تعریف نبوت پہلے مجددین پر صادق بھی نہیں آتی اس لئے اب ہم اس حوالہ کے سوائے اس کے اور معنی نہیں کر سکتے کہ آپ ایک نبوت میں تو پہلے مجددین کے ساتھ شامل ہیں جس طرح آنحضرت بھی شامل تھے کیونکہ آپ بھی مجدد تھے لیکن ایک نبوت میں ان سے الگ ہیں جس طرح رسول اللہ اللہ الگ تھے ۔ ایک اور مثال سے بھی اس حوالہ کے معنے کھل جاتے ہیں اور وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود نے وفات مسیح کے متعلق جواب دیتے ہوئے اپنے مخالفوں کو کہا ہے کہ اگر تم اس مسئلہ کی بناء پر مجھ پر کفر کا فتوی لگاتے ہو تو پھر فلاں فلاں گزشتہ علماء پر بھی یہ فتوی لگاؤ بلکہ یہ بھی لکھا ہے کہ پھر تو کل معتزلیوں کو کافر کہنا پڑے گا۔ اب کیا اس مشابہت کے یہ معنے ہیں کہ حضرت صاحب اپنے آپ کو معتزلی ظاہر کرتے تھے یا یہ کہ آپ مجدد نہ تھے بلکہ پہلے علماء کی طرح ایک عالم تھے لیکن ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ یہ مطلب آپ کا نہیں بلکہ یہ ہے کہ اس خیال میں وہ میرے متفق تھے گو اتفاق کی مختلف وجوہ تھیں معتزلی اس لئے متفق نہیں کہ اس سے شرک لازم آتا ہے یا یہ کہ آیات قرآنیہ کے خلاف ہے بلکہ ان کا مسیح کو وفات شدہ خیال کرنا اصل میں صرف عقل سے بالا باتوں کے انکار کی وجہ سے تھا اسی لئے وہ سب ایسی باتوں کی تاویل کرتے تھے اسی طرح حضرت مسیح موعود لکھتے ہیں کہ مثنوی رومی والے ابن عربی صاحب اور مجددالف ثانی صاحب بھی اس بات کے قائل تھے کہ دروازہ نبوت کھلا ہے اور اس بات کی قائل تو حضرت عائشہ بھی تھیں۔ تبھی تو وہ فرماتی ہیں کہ لَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْد، پس اس کا یہ مطلب نہیں ہو سکتا کہ وہ سب لوگ نبی تھے نہ تو مثنوی والوں نے اپنے آپ کو نبی کہا ہے نہ ابن عربی صاحب اور مجدد صاحب نے اپنے آپ کو مبعوث نبی کہا ہے ۔ ہاں یہ عقیدہ انہوں نے ضرور ظاہر کیا ہے کہ مسیح موعود نبی ہو گا اور وہ زمانہ نبوت کا زمانہ ہو گا۔ بلکہ مجدد صاحب تو اپنے درجہ کی بلندی کی وجہ ہی یہ بتاتے ہیں کہ میں مہدی کے زمانہ کے قریب ہوں پس رسول اللہ اس کی شعاع نبوت جو اس پر پڑ رہی ہے اس کا اثر مجھ پر بھی پڑتا ہے اور اسی وجہ ۔ پچھلے بزرگوں پر اپنے آپ کو فضیلت دیتے ہیں۔ وجہ سے وہ خلاصہ کلام یہ کہ اس حوالہ کو دوسرے حوالوں سے ملا کر معنے کرنے چاہئیں اور متشابہات کے ماتحت محکمات کو کرنا سخت گناہ ہے ۔ اس بات کا انکار بار بار ہوتے ہوئے کہ اس امت میں آپ کے