انوارالعلوم (جلد 2) — Page 538
انوار العلوم جلد ۲ ۵۳۸ حقيقة النبوة ( حصہ اول) بالا دلیل جو حضرت مسیح موعود نے دی ہے باطل ہو جاتی ہے کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ محمد ی سلسلہ کا مسیح بھی موسوی سلسلہ کے مسیح کی طرح شان نبوت کے ساتھ آنا چاہئے تھا تا نبوت محمدیہ کی کسر شان نہ ہو ۔ اب اگر اس سے مراد صرف نام ہے درجہ نبوت نہیں تو نام سے کام نہیں چل سکتا۔ کیا محمدی سلسلہ کے آخری خلیفہ کا نام نبی رکھ دینے سے وہ مسیح کے برابر ہو سکتا ہے ؟ اور کیا اس سے محمدی سلسلہ کی شان نقص سے پاک ہو سکتی ہے ؟ ہرگز نہیں۔ جبکہ محمدی مسیح غیر نبی کا غیر نبی ہی رہا تو اس کا نام نبی رکھ دینے سے وہ محدث کی بجائے نبی کسی طرح بن سکتا ہے۔ اور محمدی سلسلہ موسوی سلسلہ کا مقابلہ کس طرح کر سکتا ہے ؟ اس طرح نام بدل بدل کر تو عزت کبھی قائم نہیں رہ سکتی اور یہ تو آنحضرت ا کی ہتک ہے کہ آپ اپنی عزت اس طرح قائم کرتے ہیں کہ اپنے امتیوں کا نام نبی رکھ دیتے ہیں تا موسوی سلسلہ سے مشابہت ہو جائے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول اپنے درسوں میں ایسے ہی موقع کی نسبت فرمایا کرتے تھے کہ بعض لوگ صرف نام سے برابر ہونا چاہتے ہیں ۔ اور ایک واقعہ سناتے تھے کہ ہمارے ضلع میں ایک عورت نے اپنے بیٹے کا نام خان بہادر رکھا میں نے اس سے دریافت کیا کہ تو نے یہ نام کیوں رکھا ہے تو اس نے جواب دیا کہ ہمارے خاندان کے کئی آدمیوں کو گورنمنٹ نے خان بہادر کا خطاب دیا ہے ہم غریب لوگ ہیں خیر ہے ہمارے بیٹے کو یہ خطاب مل سکے گایا نہیں وہ اس لائق ہو گا یا نہیں۔ اس لئے میں نے اپنے شریکوں کی برابری کرنے کے لئے اس کا نام ہی خان بہادر رکھ دیا ہے ۔ اب گورنمنٹ خطاب دے یا نہ دے لوگ تو اسے خان بہادر ہی کہہ کر اپکارا کریں گے ۔ لیکن کیا اس سے وہ عورت اور اس کالڑ کا واقع میں ان امراء کے برابر ہو گئے ۔ اور کیا نام بدلنے سے ان کی حیثیت بھی بدل گئی؟ اگر نہیں تو جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسیح موعود نبی نہیں اتنا تو خیال کریں کہ اس خیال سے آنحضرت ا کی کس قدر ہتک ہوتی ہے۔ مسیح موعود فرماتے ہیں کہ اگر مسیح محمدی شان نبوت سے نہ آتا تو محمدی سلسلہ کی کسر شان تھی لیکن یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد ی مسیح واقع میں نبی نہ تھا بلکہ غیر نبی محدث کو بعض مشابہتوں کی وجہ سے نبی کا نام دے دیا گیا تھا۔ اب بتاؤ کہ اس خیال سے آنحضرت ا کی کسرشان : رشان ہوتی ہے یا نہیں ۔ کیا میہ معاملہ خان بہادر والے معاملہ کے مشابہ نہیں بن جاتا؟ پھر کیوں اس عقیدہ کے پیچھے پڑے ہو جس سے آنحضرت ا کی ہتک ہوتی ہے تو بہ کرو تو بہ تا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں نہ پڑ جاؤ ۔ خوب در کھو کہ محمدی سلسلہ کی شان اسی صورت میں قائم رہتی ہے کہ اس کا آخری خلیفہ بھی نبی ہو اور سچا نبی ہو نہ کہ ایسا نبی کسی کا نام نبی رکھ دیا جائے اور وہ صرف ایک محدث ہی ہو ۔ مسیح موعود کے نبی