انوارالعلوم (جلد 2) — Page 537
انوار العلوم جلد ۲ ۵۳۷ حقيقة النبوة ( حصہ اول) ۔ نہ قرار دیتے تھے اور ا اس کی وجہ یہ تھی کہ آپ اسے نبی سمجھتے تھے اور اپنے آپ کو غیر نہی۔ اس لئے اس پر اپنے آپ کو فضیلت نہ دیتے تھے۔ دوسرا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ نے اپنی وحی میں نبی کے صریح لفظ کو دیکھ کر آخر کار اس عقیدہ کو بدل دیا اور مسیح پر اپنے افضل ہونے کا اعلان کیا۔ ان دونوں نتیجوں کو ملائیں تو تیسرا نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ واقع میں نبی تھے نہ کہ آپ کا نام نبی تھا کیونکہ آپ مسیح سے افضل ہیں اور غیر نبی نبی پر من كل الوجوہ افضل نہیں ہو سکتا پس آپ فی الواقع نبی ہیں ورنہ نبی نام پانے سے کوئی شخص نبی سے افضل نہیں ہو سکتا جس کا ثبوت یہ ہے کہ جس وقت حضرت مسیح موعود موعود حضرت مسیح ناصری اسے سے ! اپنے آپ کو افضل نہیں قرار دیتے تھے اس وقت ؟ بھی نبی کے نام پانے کے مدعی تھے کیونکہ مسیح سے افضل نہ ہونے کا عقیدہ تریاق القلوب میں بھی درج ہے جو ۱۸۹۹ء کی تصنیف ہے اور جزوی نبی ہونے کا یا نبی نام پانے کا دعوی توضیح مرام میں بھی موجود ہے جو ۱۸۹۱ء میں شائع ہوئی جس سے ثابت ہوا کہ صرف نام پانے والا یا جزوی نبی بھی اصلی نبی سے افضل نہیں ہو سکتا۔ اور جو شخص کسی نبی سے افضل ہو گا وہ ضرور نبی ہو گا اور چونکہ حضرت مسیح موعود نے اپنے آ۔ نے اپنے آپ کو مسیح سے افضل کہا ہے اس لئے آپ واقع میں نبی تھے نہ کا نبی تھے نہ کہ آپ کا نام اسی طرح نبی رکھ دیا گیا تھا جس طرح آدمی کو شیر کہہ دیتے ہیں۔ پندرھویں دلیل حضرت مسیح موعود اپنی کتاب نزول المسیح کے صفحہ 4 حاشیہ پر تحریر فرماتے ہیں :۔ دونوں سلسلوں کا تقابل پورا کرنے کے لئے یہ ضروری تھا کہ موسوی مسیح کے مقابل پر محمدی مسیح بھی شان نبوت کے ساتھ آدے تا اس نبوت عالیہ کی کسر شان نہ ہو اس لئے خدا تعالٰی نے میرے وجود کو ایک کامل کلیت کے ساتھ پیدا کیا اور ظلی طور پر نبوت محمدی اس میں رکھ دی تا ایک معنی سے مجھ پر نبی اللہ کا لفظ صادق آدے اور دوسرے معنوں سے ختم نبوت محفوظ رہے ۔ " (روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۳۸۲) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود کے نزدیک سلسلہ محمد یہ سلسلہ موسویہ کا مقابلہ تبھی کر سکتا تھا کہ جس طرح اس کا آخری خلیفہ نبی تھا۔ اس کا آخری خلیفہ بھی نبی ہو۔ اور اگر ایسا نہ ہو تو سلسلہ محمدیہ کی کسرشان ہے اور یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اس نقص کو دور کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو نبی بنایا۔ اس حوالہ پر غور کرو یہ بھی حضرت مسیح موعود کی نبوت پر ایک روشن دلیل ہے کیونکہ اگر یہی مانا جائے جو بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود نبی نہ تھے بلکہ آپ محدث تھے اور نبی آپ کا نام صرف جزوی کمالات کی وجہ سے رکھ دیا گیا تھا تو نے کو رہ