انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 516 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 516

انوار العلوم جلد ۲ ۵۱۶ حقيقة النبوة (حصہ اول) النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا۔ ان الہامات کے علاوہ اور بھی بہت سے الہامات ہیں جن میں آپ کو نبی یا رسول کرکے تو نہیں پکارا گیا۔ لیکن نبیوں اور رسولوں کے ناموں سے پکارا گیا ہے کہیں آپ کو موسیٰ کہا ہے کہیں محمد کہا ہے کہیں عیسیٰ اور کہیں داؤد کہیں سلیمان کہیں ابراہیم کہیں نوح کے نام سے پکارا گیا ہے۔ غرض بہت سے انبیاء انبیاء کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے جو • ہے جو مزید ثبوت ہے آپ کی رسالت و نبوت کا۔ اب یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس قدر الہامات کی موجودگی میں ہم حضرت مسیح موعود کو غیر نبی قرار دیں۔ اللہ تعالی تو ایک دفعہ نہیں دو دفعہ نہیں۔ بیسیوں اور سینکڑوں دفعہ آپ کو نبی کے نام سے یاد فرماتا ہے (کیونکہ بعض الهام بار بار اور کثرت سے ہوتے تھے) اور ہم ان سب جگہ پر یہ تاویل کرلیں کہ ان سب الہامات سے مراد اس قدر ہے کہ آپ نبی نہیں مگر نبیوں کی کوئی صفت آپ میں پائی جاتی ہے کیا اس کی نظیر دنیا میں کسی اور انسان میں بھی ملتی ہے کہ اللہ تعالی اسے بار بار نبی کہہ کر پکارتا ہے لیکن وہ در حقیقت نبی نہیں ہوتا۔ اور تعجب یہ ہے کہ جو آپ کا اصل عہدہ تھا اس کا تو ذکر نہیں کیا جاتا اور شاید ایک ہی جگہ آپ کو محدث کر کے پکارا گیا ہے۔ لیکن وہ نام جو آپ کو یونہی دے دیا گیا تھا۔ جب پکارتا ہے۔ اللہ تعالی اسی نام سے پکارتا ہے۔ اور اصل عہدہ پر بالکل زور نہیں دیا جاتا۔ کیا اس امر کو عقل سلیم تسلیم کر سکتی ہے ؟ کیا یہ تاویل معقول معلوم ہوتی ہے ؟ اگر آپ کو پیار سے نبی کہہ دیا گیا تھا۔ یا رسول کہہ دیا گیا تھا۔ تو چاہئے تھا۔ کہ آپ کے الہامات میں کثرت سے محدث کا لفظ آتا۔ نہ یہ کہ نبی اور رسول کا لفظ آتا لیکن نبی اور رسول تو سینکڑوں دفعہ کہا گیا ہے۔ اور محدث صرف ایک ہی دفعہ کہا گیا ہے پھر کیا یہ بات ثابت نہیں کرتی۔ کہ آپ خدا تعالیٰ کے نزدیک نبی تھے۔ اور یہی وجہ تھی کہ آپ کو ہمیشہ نبیوں سے مشابہت دی جاتی تھی۔ اور پہلے دین میں سے صرف سید عبد القادر کے نام سے آپ کو یاد کیا گیا ہے ورنہ ہمیشہ نوح اور ابراہیم ابران اور موسیٰ اور عیسیٰ علیہم السلام کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے جو اس بات کا زبردست ثبوت ہے کہ آپ نبی تھے ۔ دنیا میں وہ کونسا نبی گزرا ہے جس کے نبی قرار دینے کے لئے کوئی اور وجہ قرار دی جاتی ہے ؟ کیا سب نبیوں کو ہم اس لئے نبی نہیں مانتے کہ خدا تعالیٰ نے ان کو نبی کہا۔ پھر کیا وجہ ہے ۔ کہ وہی خدا جس نے موسیٰ سے کہا کہ تو نبی ہے تو وہ نبی ہو گیا۔ اور عیسیٰ سے کہا کہ تو نبی ہے تو وہ نبی ہو گیا۔ لیکن آج مسیح موعود سے کہتا ہے کہ تو نبی ہے۔ تو وہ نبی نہیں ہوتا۔ اگر نبی بنانے کے لئے کوئی اور لفظ ہوتے ہیں تو انہیں ہمارے سامنے پیش کرو جن سے ہمیں معلوم ہو سکے کہ پہلے نبیوں کو تو مجددین