انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 394 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 394

انوار العلوم جلد ۲ ۳۹۴ حقيقة النبوة (حصہ اول) سال گزرنے ضروری ہیں خواہ الہام پر اس قدر سال گزر بھی چکے ہوں۔ تو اس اصل کے ماتحت حضرت مسیح موعود پر خطرناک حملہ ہوتا ہے اس لئے کہ حضرت مسیح موعود نے دعوی مسیحیت ۱۸۹۱ء میں فرمایا ہے ۔ اب آپ کے مقرر کردہ ا کردہ اصل کے ماتحت یہ تو دیکھا نہیں جائے گا کہ آپ نے الہام کا اعلان کب سے کیا ہے۔ بلکہ یہ دیکھا جاوے گا کہ مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کب کیا۔ اور وہ ۱۸۹۱ء میں ہوا ہے۔ جس کے بعد حضرت اقدس صرف سترہ سال اور چند ماہ زندہ رہے۔ اب بتائیں کہ اگر کوئی شخص آپ کے ہی الفاظ میں ذرا تغیر کر کے یہ اعتراض کرے کہ ۱۸۹۱ء کے بعد آپ صرف سترہ سال پانچ ماہ زندہ رہے کیا ایک مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ نعوذ باللہ آپ کو تقول والی آیت کے ماتحت پکڑے گئے ۔ رے گئے۔ کیونکہ آپ خود ہی اس سے پیشتر براہین احمدیہ میں لکھ چکے تھے کہ مسیح دوبارہ دنیا میں آئے گا " افسوس ! ان لوگوں نے میری مخالفت میں کہاں سے کہاں نوبت پہنچائی ہے۔ اور کیسی ٹھوکریں کھاتے ہیں اور کن راہوں پر چلتے ہیں اور نہیں دیکھتے کہ ہم جو اصل بناتے ہیں اس سے خود مسیح موعود اور اس کے آقا آنحضرت اللہ پر بھی حملہ ہوتا ہے۔ شاید کوئی شخص اس جگہ یہ اعتراض کرے کہ اصل بات یہ ہے کہ گو مسیح موعود نے مسیحیت کا دعوی ۱۸۹۱ء میں کیا ہے اور براہین کے وقت آپ کا کسی اعتقاد تھا کہ مسیح زندہ موجود ہے لیکن اگر غور سے دیکھا جائے تو خود براہین احمدیہ میں ایسے الہامات موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مسیح ہیں۔ چنانچہ اسی کتاب میں وہ الہامات درج ہیں۔ جن میں عیسی کے نام سے آپ کو پکارا گیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیشک ایسا ہی ہے لیکن ساتھ ہی اس وقت یہ بھی تو الہام ہو چکا تھا کہ دنیا میں ایک نبی آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا " جیسا کہ حضرت صاحب نے خود لکھا ہے کہ ”دنیا میں ایک نذیر آیا " والے الہام کی ایک قراءت یہ بھی ہے کہ دنیا میں ایک نبی آیا ۔ اور اگر لفظ نذیر کو ہی قائم رکھیں تب بھی اس کے معنی نبی کے ہی ہیں۔ کیونکہ لغت میں نذیر کے معنی نبی کے ہی ہیں۔ اور قرآن کریم میں تو نذیر کا لفظ نبی ہی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اور بیسیوں جگہ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے پھر یہ الہام بھی اسی کتاب میں ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَة بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله اور خود حضرت مسیح موعود نے براہین میں لکھا ہے کہ یہ مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی ہے اور آپ خود ہی مسیح موعود ہیں۔ اسی طرح آپ کا الہام ہے ۔ جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ اور جزی کے معنی لغت میں نبی کے موجود بھی ہیں جس کی تشريح في حُلَلِ الأَنْبِيَاءِ نے خوب کر دی ہے ۔ پس اگر عیسی کے نام کے الہامات کی موجودگی سے