انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 366 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 366

انوار العلوم جلد ۲ ۳۶۶ حقيقة النبوة (حصہ اول) کے اظہار کے لئے ضرور شہادت دے دیں گے لیکن اگر ان کو یاد نہ رہا ہو یا وہ اس واقعہ سے واقف نہ ہوں تو میں اس کے متعلق ذیل میں چند ثبوت دیتا ہوں۔ 1- اول یہ کہ تریاق القلوب کے آخر میں ۲۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء کی تاریخ لکھی ہوئی ہے اور اس کتاب میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنے آپ کو مسیح پر صرف جزئی فضیلت رکھنے والا ظاہر فرمایا ہے لیکن کتاب کشتی نوح جو ۵ اکتوبر ۱۹۰۲ء میں شائع ہوئی ہے اس میں آپ فرماتے ہیں مثیل موسی موسی موسی سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ابن مریم سے بڑھ کر “ ( صفحہ ۱۶) پھر صفحہ ۱۹ پر لکھتے ہیں کہ ہیں کہ گو خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ مسیح محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے لیکن تاہم میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں ۔ اب آپ فرمائیں کہ کیا یہ ممکن تھا کہ آپ اسی مہینہ میں مطابق الہام کشتی نوح میں تو یہ لکھیں کہ میں مسیح سے افضل ہوں لیکن ۲۰ دن بعد تریاق القلوب میں لکھیں کہ میں اس سے صرف جزئی فضیلت رکھتا ہوں ورنہ میں اس سے بڑا نہیں ہو سکتا۔ اور پھر اس کے بعد حقیقۃ الوحی میں پھر وہی مضمون بیان فرمائیں جو ۵ راکتوبر کی کتاب کشتی نوح میں لکھا تھا۔ اس بات سے ثابت ہے کہ تریاق القلوب کا وہ حوالہ پہلے لکھا جا چکا تھا خصوصاً جبکہ ہم ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ مسیح موعود نے حقیقۃ الوحی میں ریویو کے مضمون کو تریاق القلوب کے خلاف تسلیم کر کے اسے ناسخ بھی قرار دیا ہے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تریاق القلوب ۱۸۹۹ء میں شروع ہوئی تھی۔ ۲۔ دوم یہ کہ کشتی نوح میں ہی یہ ذکر نہیں بلکہ اکتوبر کے مہینہ کی ڈائریوں میں بھی وہی ذکر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر ۱۹۰۲ء کا مہینہ تو ایک خاص مہینہ تھا جس میں آپ اپنی افضلیت پر خاص زور دے رہے تھے ۔ چنانچہ یکم اکتوبر کی سیر کی ڈائری میں لکھا ہے۔ ” خدا تعالیٰ کی صریح وحی سے مجھے معلوم کرایا گیا ہے کہ محمدی سلسلہ کا خاتم الخلفاء موسوی سلسلہ کے خاتم الخلفاء سے بڑھ کر ہے"۔ (صفحہ 11- الحکم ۱۰ار اکتوبر ۱۹۰۲ء) اسی طرح ۲۰ راکتوبر ۱۹۰۲ء کی فجر کی سیر کی ڈائری میں لکھا ہے۔ "تم کہتے ہو مسیح کلمہ اللہ ہے ہم کہتے ہیں ہمیں خدا نے اس سے بھی زیادہ درجہ دیا " البدر نمبر ۳ جلدا خدا کے نومبر ۱۹۰۲ء) اب ان حوالوں پر غور کرو کہ ۱۹۰۱ء سے لے کر برابر حضرت مسیح موعود اپنی افضلیت پر زور دیتے چلے آ رہے ہیں۔ اور اپریل ۱۹۰۲ء ۔ پھر یکم اکتوبر ۱۹۰۲ء ۔ پھر ۵ر اکتوبر ۱۹۰۲ء - پھر ۲۰ ر اکتوبر ۱۹۰۲ء کی آپ کی تحریروں اور تقریروں سے صاف ثابت ہو رہا ہے کہ آپ مسیح سے افضل تھے اور نمبر ۳۶ جلد ۶