انوارالعلوم (جلد 2) — Page 341
انوار العلوم جلد ؟ ۳۴۱ اللہ تعالی کی مدد صرف صادقوں کے ساتھ ہے شیخ عبد الخالق نو مسلم کے مکان پر ایام جلسہ میر قاسم علی صاحب ایڈیٹر الحق اور جناب قاضی محمد یوسف صاحب اور مسیح اللہ خان صاحب کی موجودگی میں مطیع اللہ خان صاحب کی زبان سے میں نے سنا کہ انہوں نے احمد یہ بلڈنگز میں حضرت صاحبزادہ صاحب مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے بعض خطوط کی نقل دیکھی ہے جن میں ایک اس خط کی نقل تھی جو صاحبزادہ صاحب نے نواب لفٹنٹ گورنر بہادر پنجاب کی خدمت میں بھیجی تھی اور جس میں درخواست کی تھی کہ گورنمنٹ دخل دے کر مسلمانوں سے میری ( حضرت صاحبزادہ صاحب) خلافت منوائے اور مسلمان مجھے خلیفہ المسیح تسلیم کر لیں اور مجھے یاد پڑتا ہے کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لاٹ صاحب کا جواب بھی بیان کیا تھا کہ انہوں نے صاف جواب دے دیا کہ ہم اس معاملہ میں دخل نہیں دیتے۔ مطیع اللہ خان 1 صاحب کے اس بیان پر قاضی محمد یوسف صاحب نے فرمایا کہ وہ خط ہ خط جعلی ہیں حضرت صاحبزادہ صاحب اس بیہودہ فعل سے مبرا ہیں " سید محمد اسحاق الشتر مرزا محمود احمد