انوارالعلوم (جلد 2) — Page 295
انوار العلوم جلد ۲ ۲۹۵ القول الفصل اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود یورپ میں تبلیغ اسلام کے لئے اپنے الہاموں اور معجزات کا ذکر کرنا ضروری خیال فرماتے ہیں خود حضرت مسیح موعود نے یورپ اور امریکہ میں تبلیغ کی ہے اور اشتہار ارسال فرماتے ہیں ان میں دیکھ لیں کیا طریق ہے اپنا ذ کر کیا ہے یا نہیں۔ ملکہ معظمہ کو جو تبلیغی چٹھی لکھی ہے اس کو پڑھ لیں آیا لا إِلَهَ إِلَّا الله کی تعلیم دے کر چھوڑ دیا ہے یا آگے اپنے آپ کو بھی منوانے کی کوشش کی ہے آپ کا طریق عمل ظاہر ہے پھر ہم اس سے کیونکر محرف ہوں خود آپ نے جب وطن کی تحریک پر مسلم انڈیا کی طرز پر ریویو کو چلانا چاہا تو حضرت (صاحب) نے ہی : ہیں جواب دیا کہ کیا آپ لوگوں کے سامنے مردہ اسلا مردہ اسلام پیش کریں گے۔ کیا ریویو یورپ کے لئے جاری نہ ہوا تھا کیا ایڈیٹر وطن اور ڈاکٹر عبدالحکیم کو یہی اعتراض نہ تھا کہ جو رسالہ یورپ کے لئے ہے اس میں صرف عام اسلامی مضامین ہوں سلسلہ کا ذکر کیوں کیا جاتا ہے اور عبدالحلیم کو جو کچھ جواب ملاوہ آپ سے پوشیدہ نہیں۔ حضرت خلیفہ اول نے اگر آپ کی تعریف کی تو اس سے کیا ثابت ہوا آپ ان کو لکھ رہے تھے کہ میں بہت اچھا کام کر رہا ہوں انہوں نے لکھا کہ ہاں جزاکم اللہ - ہم اگر آپ کی تعریف کرتے تھے تو اس لئے کہ ہمارے پاس کوئی ایسا ثبوت نہ تھا جس سے معلوم ہو کہ آپ وہاں احمدیت کا ذکر نہیں کریں گے آپ ہندوستان میں فرمایا کرتے تھے کہ میں سڑک صاف کرلوں پھر سلسلہ کا ذکر کریں گے ہمارا خیال تھا کہ آپ جن کو مسلمان بناتے ہیں ان کو کچھ عرصہ کے بعد احمدی بنا ئیں گے یا کم سے کم ہمارے پاس اس کے خلاف کوئی ثبوت نہ تھا حتی کہ حضرت خلیفہ اول جب بیمار تھے تو آپ کا وہ خط آیا جس میں لکھا تھا کہ یہاں اسلام کے فرق کا ذکر سم قاتل ہے یا اسی قسم کے اور لفظ تھے اس کے بعد آپ سے ہمیں کوئی ہمدردی نہ رہی جس قدر ہمدردی تھی جاتی رہی کیونکہ ہمارا تعلق آپ سے مسیح موعود کے ذریعہ سے تھا جب آپ نے اس کے طریق کو چھوڑا ہم نے اسی وقت سے آپ کو چھوڑ دیا اور جب اس کے طریق کو اختیار کرلیں گے ہم بھی آپ سے اسی طرح ملیں گے جس طرح بھائی بھائی ملتے ہیں یا جس طرح ان کو ملنا چاہئے۔ پھر ایک اور فرق پیدا ہو گیا اور وہ یہ کہ آپ نے مرکز سے قطع تعلق کر لیا اور ہمارے خیال میں ترقی اسی وقت ہو سکتی ہے جب متحدہ کوشش سے کام کام ہ ہو ۔ پس آپ کو مدد دینا گویا دو مرکزوں کو تسلیم کر کے سلسلہ کی اتحادی طاقت کو توڑنا تھا اور پھر سلسلہ احمدیہ کی تبلیغ کا کام بھی ولایت میں شروع کر دیا گیا تھا جس کی مدد کرنا ہمارا پہلا فرض تھا۔ پس یہ وجہ ہے کہ کل کچھ اور کہا جاتا تھا اور آج کچھ اور ۔ آپ اس بات پر کیوں حیران ہیں کہ میری نسبت اور بعض