انوارالعلوم (جلد 2) — Page 230
انوار العلوم جلد ۲ ۲۳۰ برکات خلافت ضروریات ہیں جن کا پورا کرنا تمہارا فرض ہے اور مجھے امید ہے کہ تم اپنی طاقت کے مطابق کوشش سے دریغ نہ کرو گے ۔ مگر اب بات جو دین کی خدمت کے متعلق قرآن کریم میں آئی ہے وہ تمہیں بنائے دیتا ہوں۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اے مسلمانو خبردار اپنے کام میں کبھی ست نہ ہونا اور دینی کاموں میں تکلیف کا کبھی خیال مت کرنا۔ کیونکہ اِنْ تَكُونُوا تَالَمُوْنَ فَإِنَّهُمْ يَا لْمُونَ كَمَا تَالَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللَّهِ مَا لَا يَرْجُونَ (النساء : ۱۰۵) اگر تم کو کوئی دکھ یا کی دکھ یا تکلیف پہنچتی ہے تو کفار کو بھی اسی طرح تکلیف پہنچتی ہے جس طرح تم کو پہنچتی ہے اور تم تو اللہ تعالی سے ان انعامات کے امیدوار ہو جن کی انہیں امید نہیں پس تم بھی اس بات کو خوب یاد رکھو ۔ بے شک ان آئے دن کے چندوں سے تم کو تکلیف ہوتی ہو گی مگر اسلام کے دشمن بھی اسی طرح اسلام کے برباد کرنے کے لئے اپنی جانیں اور اپنے مال خرچ کر رہے ہیں۔ پس تکلیف میں تم اور وہ برابر ہو۔ ہاں تم جن انعامات کے امیدوار ہو وہ نہیں ۔ پس کیسے افسوس کی بات ہو گی اگر تم باوجود اس قدر امیدوں کے تھک جاؤ اور دشمن با وجود ہر قسم کی مایوسی کے اپنی محنت نہ چھوڑے اور اپنے کام میں لگا ر ہے اور جھوٹ کے پھیلانے کے لئے ہر ایک قسم کی تکلیف برداشت کرے۔ تمہارے لئے خدا تعالیٰ کے انعاموں کا دروازہ کھلا ہے جس قدر حاصل کر سکتے ہو کر لو۔ اس وقت روپیہ کی ضرورت ہے۔ خدا تعالٰی اپنے کام کو آپ ہی چلاتا ہے وہ کسی کی مدد کامحتاج نہیں مگر یہ ایک خدمت کا موقع ہے جو اس نے ہماری جماعت کو دیا ہے اور یہ اس کا فضل ہے ورنہ اس کے کام تو بہر حال چلیں گے ۔ کچھ لوگ نکل گئے ہیں تو بھی کام چل رہا ہے۔ لیکن جو خدا کا کام کرتا ہے وہ اللہ تعالٰی کے انصار میں داخل ہو جاتا ہے۔ پس جہاں تک تم سے ہو سکے اپنی طاقت بھر کام کرتے رہو ۔ پچھلے سال ضلع گورداسپور کی جماعت نے چھ سات ہزار روپے دیئے تھے امید ہے کہ اس سال بھی علاوہ ماہوارہ چندوں کے وہ تین ہزار تو اور زیادہ دے گی۔ انشاء اللہ تعالی۔ باقی روپیہ کے لئے آپ کو شش کریں۔ انے سلسلہ اللہ تعالی آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے جس کے لئے اس نے۔ احمدیہ کی بنیاد رکھی ہے ۔ آمین ۔