انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 163 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 163

انوار العلوم جلد ۲ r ۱۶۳ برکات خلافت خلیفہ کا اس سے پتہ چلتا ہے اس لئے آپ کے بعد کوئی خلیفہ بھی نہیں ہوا۔ پس لوگ حضرت مسیح کا خلیفہ انجیل سے کس طرح پالیں جبکہ وہ اس کی صرف ۳۳ سال کی زندگی کے حالات ہیں۔ حالانکہ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح نے ایک سو میں سال کی عمر پائی ہے۔ تو جب ۳۳ سال انجیلی زندگی کے بعد بھی حضرت مسیح زندہ رہے ہیں۔ تو ان کے خلفاء کا پتہ انجیل سے کس طرح لگے اگر کوئی کہے کہ حضرت مسیح کے ایک سو میں برس کی عمر میں مرنے کے بعد بھی تو کسی خلیفہ کا پتہ نہیں لگتا۔ اس کے لئے ہم کہتے ہیں۔ کہ اگر تم حضرت مسیح کی تمہیں سالہ زندگی کے بعد کے حالات ہمیں لا دو تو ہم ان کے خلیفے بھی نکال دیں گے۔ اور جب حضرت مسیح کی پچھلی زندگی کی کوئی تاریخ ہی موجود نہیں ہے تو ان کے خلفاء کے متعلق بحث کرنا ہی فضول اور لغو ہے۔ اور اگر یہ کہا جائے۔ کہ صلیب پر لٹکنا اور ملک سے چلا جانا بھی موت ہی ہے۔ اور حضرت مسیح موعود نے بھی الوصیت میں لکھا ہے کہ ”ایسا ہی حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھ معاملہ ہوا " یعنی ان کے بعد بھی خلیفہ ہوا۔ اس لئے کوئی خلیفہ دکھاؤ ۔ اچھا ہم اس کو مان لیتے ہیں لیکن اس اعتراض سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے انجیل پر بھی غور نہیں کیا۔ انجیل میں بعینہ وہی نقشہ درج ہے جو الوصیت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کھینچا ہے اور جس طرح الوصیت میں خلیفہ اور انجمن کا ذکر ہے اسی طرح انجیل میں ہے۔ حضرت مسیح جب صلیب کے بعد اپنے حواریوں کے پاس آئے اور کشمیر جانے کا ارادہ کیا۔ تو اس کا ذکر یوحنا باب ۲۱ میں اس طرح پر ہے ۔ کہ ”اور جب کھانا کھا چکے تو یسوع نے شمعون پطرس سے کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو ان سے زیادہ مجھ سے محبت رکھتا ہے اس نے اس (مسیح) سے کہا۔ ہاں خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔ اس نے اس سے کہا۔ تو میرے برے چرا۔ اس نے دوبارہ اس سے پھر کہا کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے کیا تو مجھ سے محبت رکھتا ہے۔ وہ بولا ہاں۔ خداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھ کو عزیز رکھتا ہوں۔ اس نے اس سے کہا۔ تو میری بھیڑوں کی گلہ بانی کر۔ اس نے تیسری بار اس سے کہا۔ کہ اے شمعون یوحنا کے بیٹے اکیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔ چونکہ اس نے تیسری بار اس سے کہا۔ کیا تو مجھے عزیز رکھتا ہے۔ اس سبب سے پطرس نے دلگیر ہو کر اس سے کہا اے خداوند تو تو سب کچھ جانتا ہے تجھے معلوم ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔ یسوع نے اس سے کہا۔ کہ تو میری بھیڑیں چرا " ( آیت : ۱۵-۱۲-۱۷) تو حضرت مسیح نے اپنے بعد پطرس کو خلیفہ مقرر کیا۔ ایک جگہ لوقا باب میں اس طرح حضرت مسیح کے متعلق لکھا ہے۔ پھر اس نے ان بارہ (حواریوں) کو بلا کر انہیں سب بد روحوں پر اور بیماریوں کو دور کرنے کے