انوارالعلوم (جلد 2) — Page 138
انوار العلوم جلد ۲ ۱۳۸ تحفة الملوك اسرائیل آزاد ہوئے تو انکے بارہ قبائل میں سے صرف دو قبائل واپس آئے اور دس قبائل افغانستان اور کشمیر میں آباد ہو گئے اور کشمیر اور افغانستان میں کثرت سے ایسی بستیاں موجود ہیں جنکے نام شام کی بستیوں سے ملتے ہیں۔ یہ امر اور بھی ثابت کر دیتا ہے کہ یہاں کے باشندے اصل میں شام کے کے ہیر ہی رہنے والے تھے خود خود کشمیر جو ملک کا نام ہے اس امر کا شاہد ہے کیونکہ کشمیری لوگ اپنے آپ کو کاشیری کہتے ہیں نہ کہ کشمیری۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل نام اس ملک کا کا شیر ہے یعنی کسیر ۔ ملک میر کی مانند ۔ اور شام کا اصل نام سیریا ہی ہے جسکے معنے ہیں پھولوں کی زمین ۔ اور چونکہ کشمیر میں بھی کثرت سے پھول ہوتے ہیں اس لئے بنی اسرائیل نے اپنے ملک کی یاد میں اس ملک کا نام کسیر رکھا یعنی سیریا کی مانند جو بگڑ کر کشمیر ہو گیا۔ غرض کہ روشن دلائل سے حضرت مسیح موعود نے مسیح کی وفات کو ثابت کر دیا اور آپ کی قبر کا بھی پتہ بتا دیا جسکے بعد مسیحی مذہب کے پاس کوئی مفتر نہیں رہتی کیونکہ جب حضرت مسیح ہی فوت ہو گئے تو اب کفارہ اور امنیت سب کچھ خود بخود باطل ہو گیا اسی طرح اور بہت سے طرق سے حضرت مسیح موعود نے مسیحیت کی کمزوریاں دکھاتی ہیں اور اسقدر مواد جمع کر دیا ہے کہ مسلمانوں کو مسیحیوں پر فتح پانے میں اب کوئی روک نہیں بشرطیکہ مسلمان اپنی ضد اور ہٹ کو چھوڑ کر اس مأمور من اللہ کے دامن سے اپنے آ من اللہ کے دامن سے اپنے آپ کو وابستہ کر لیں خدا کرنے یہ دن جلد آئے تا اسلام پھر اپنی اصل شان میں دنیا پر ظاہر ہو ۔ حضرت مسیح موعود نے جو طریق مباحثہ مسیحیوں کے لئے مقرر فرمایا ہے وہ ایسا ز بر دست اور ایسا موثر ہے کہ اسکے سامنے مسیحی بالکل ٹھر نہیں سکتے اور یہ بات کل دنیا میں مسیحی پادریوں کے ذریعہ سے پھیل گئی ہے چنانچہ حبی فی الله عزیزم شیخ عبد الرحمن مولوی فاضل جن کو میں نے عربی زبان کی اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تبلیغ کے لئے مصر بھیجا ہے لکھتے ہیں کہ ایک عرب نے آکر ان سے سوال کیا کہ ہمیں پادری بہت ستاتے ہیں آپ کوئی ایسی دلیل بتائیں جس سے وہ آسانی سے شکست پاسکیں تو میں نے ان کو یہ دلیل بتادی کہ انجیل سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت ہو گئے بلکہ انجیل سے تو ان کا صلیب سے زندہ اترنا ثابت ہے اور سب حوالے اسے یاد کرا دیئے اس نے جا کر ایک بڑے پادری سے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں کہ مسیح صلیب پر فوت ہو کر ہمارے لئے کفارہ ہوا مگر وہ تو زندہ صلیب سے اتر ا تھا پادری صاحب نے سن کر کہا کہ غلط ہے انجیل سے یہ بات کہاں ثابت ہے جب اس عرب نے حوالجات سنائے تو بے اختیار بول اٹھا کہ هُذَا مِنَ الْقَادِيَانِ هَذَا مِنَ الْقَادِيَانِ اس نے جواب دیا کہ قادیان - اسے ہو یا کہیں سے ۔ آپ جواب دیں تو اس نے زیادہ گفتگو سے انکار کر دیا۔